Bharat Express

Shah Rukh Khan

شاہ رخ خان اسٹارر فلم ’ڈنکی‘ 21 دسمبر 2023 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اگلے ہی دن یعنی 22 دسمبر کو پربھاس کی ’سالار‘ سینما گھروں کی زینت بنی۔ باکس آفس پر دونوں فلموں کے درمیان مقابلہ تھا۔ پربھاس کی فلم نے کلیکشن کے معاملے میں شاہ رخ خان کی ڈنکی کو پیچھے کر دیا تھا۔

شاہ رخ خان کی ان کے جبرا فین سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل شاہ رخ خان کے فین کلب نے یہ تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں اداکار اپنے مداح شیخ محمد انصاری سے ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ، میں نے سوچا تھا کہ میری سانسیں اتنی نہیں پھولیں گی لیکن میں اب بھی محسوس کر رہا ہوں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ یہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔

شاہ رخ خان کے ایجوکیٹر رہے بردرایرک اسٹیوڈیسوزا دنیا سے رخصت ہوگئے۔ انہوں نے اداکارکوان کے اسکول میں پڑھایا تھا۔ ان کی موت پرمیگھالیہ کے وزیراعلیٰ سنگما نے تعزیت پیش کی ہے۔

شاہ رخ خان سے شادی کرنے کے بعد بھی گوری خان نے اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا تھا۔ وہ ہندومذہب کو مانتی ہیں۔ گوری خان نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ ان کا بیٹا آرین خان کس مذہب پرعمل کرتا ہے۔

ایک ایوارڈ تقریب میں شاہ رخ نے اپنے ہنی مون کے بارے میں ایک کہانی  سنائی تھی۔ دراصل شاہ رخ نے شادی کے بعد گوری سے جھوٹ بولا تھا۔ شاہ رخ نے بتایا کہ انہوں نے گوری سے کہا تھا کہ وہ ہنی مون کے لیے پیرس جائیں گے۔

ابوظہبی میں منعقدہ آئیفا 2024 میں ان کی پرفارمنس پر ستاروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ شاہ رخ خان سے لے کر انل کپور اور رانی مکھرجی تک کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں کاجول، رانی مکھرجی اور سلمان خان بھی لیڈ رول میں تھے، جس میں ثنا سعید نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم نے ناظرین کو خوب محظوظ کرنے کے لیے بہترین فلم کا 46 واں نیشنل فلم ایوارڈ جیتا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ سلمان نے آرین کی درخواست پر ہاں کرنے میں کوئی وقت نہیں لیا۔ ذرائع نے کہا، "جب سلمان کو 'اسٹارڈم' میں کیمیو کی پیشکش کی گئی، تو یہ ان کے لیے کوئی مشکل کام نہیں تھا۔ سلمان کے شاہ رخ اور ان کے خاندان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اس لیے انہیں آرین کو ہاں کہنے میں وقت نہیں لگا۔

فارچون انڈیا نے مالی سال 2023-24 کے لیے مشہور ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کے مطابق شاہ رخ خان نے 92 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ اداکار وجے 80 کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے ساتھ دوسرے اور سلمان خان 75 کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔