بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان۔ (فائل فوٹو)
Shah Rukh Khan Educator Demise: بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان کے ایجوکیٹررہے بردرایرک اسٹیو ڈیسوزا کی موت ہوگئی ہے۔ بردرایرک اسٹیونے نئی دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول میں شاہ رخ خان کوپڑھایا تھا۔ انہوں نے اتوارکودوپہر1:20 بجے گوا میں آخری سانس لی۔ کئی بار سوشل میڈیا پرشاہ رخ خان سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بیمار ٹیچرس ے ملیں، لیکن ایسا نہیں ہوسکا اوربردرایرک اسٹیونے دنیا کوالوداع کہہ دیا۔
کانگریس لیڈرسجاریتا لیٹ فلانگ نے اس سال جون میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا تھا۔ اس میں انہوں نے شاہ رخ خان سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے ٹیچربردرایرک اسٹیوڈیسوزا سے ملاقات کریں۔ پوسٹ میں انہوں نے بردرایرک کی بیماری کا ذکرکرتے ہوئے لکھا تھا، ایسا لگتا ہے کہ یہ میری آخری اپیل ہے، بھائی ایرک ایس ڈیسوزا کے حق میں ان کی حاضری کی گزارش کرنے کے لئے شاہ رخ خان تک پہنچنے کی میری آخری کوشش ہے۔
پہلے دی تھی بیماری کی خبر
سجارتیا لیٹ فلانگ نے مزید لکھا تھا، ”ہردن بردر کی صحت خراب ہوتی جا رہی ہے، ہرگزرتے وقت کے ساتھ اس کی حالت خرات ہوتی جا رہی ہے۔ ممبئی، فلائٹ سے صرف ایک گھنٹے کی دوری پر، اپنے بیماردل کو تسلی دینے کی امید رکھتا ہے۔ ڈی اے ایس یونے ہم سب کی زندگیوں پرایک انمٹ نقوش چھوڑا ہے، جس نے ہمیں اس شکل میں ڈھالا ہے کہ اقدارکو فروغ دینے کے لیے اپنی غیر متزلزل عزم کے ذریعے آج ہم کون ہیں۔ آپ کا دورہ ان کے لئے دنیا ہوگی، ان کے سب سے برے وقت میں امید کی کرن ہوگی۔”
With profound sorrow, I learned of the passing of Brother Eric Steve D’Souza, an exceptional educator renowned for his dedication to education and compassion. As an esteemed member of the Christian Brothers congregation, Brother D’Souza spent many years serving at St. Edmund’s… pic.twitter.com/tjS3LD7dbt
— Conrad K Sangma (@SangmaConrad) October 13, 2024
وزیراعلیٰ سنگما نے پیش کیا خراج عقیدت
میگھالیہ کے وزیراعلیٰ کانراڈ سنگما نے بردرایرک اسٹیو کی موت پرتعزیت پیش کی ہے۔ ایکس پر پوسٹ کرکے انہوں نے لکھا ہے- بہت افسوس کے ساتھ، مجھے بھائی ایرک اسٹیوڈیسوزا کی موت کے بارے میں پتہ چلا، جوتعلیم کے لئے اپنی لگن اورشفقت کے لئے مشہورتھے۔ مسیحی برادران کی کلیسیا کے ایک معزز رکن کے طور پر، برادرڈیسوزا نے سینٹ ایڈمنڈ اسکول، شیلانگ میں کئی سال گزارے اورایک انمٹ وراثت چھوڑے۔
-بھارت ایکسپریس