Bharat Express

Aryan Khan Religion: شاہ رخ خان کا بیٹا آرین خان کا کس مذہب سے تعلق؟ گوری خان نے خود کیا تھا انکشاف

شاہ رخ خان سے شادی کرنے کے بعد بھی گوری خان نے اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا تھا۔ وہ ہندومذہب کو مانتی ہیں۔ گوری خان نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ ان کا بیٹا آرین خان کس مذہب پرعمل کرتا ہے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے مذہب سے متعلق ماں گوری خان نے بڑا انکشاف کیا تھا۔

Aryan Khan Religion: شاہ رخ خان اورگوری خان کی لواسٹوری کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے۔ ان کی لواسٹوری کے بارے میں ہرکسی کوپتہ ہے۔ لوگ ان سے ترغیب بھی لیتے ہیں۔ شاہ رخ خان اورگوری خان دونوں ہی الگ الگ مذہب سے ہیں۔ شاہ رخ خان جہاں مسلم ہیں، وہیں گوری خان ہندو، شادی کے بعد گوری خان نے اپنا مذہب تبدیل بھی نہیں کیا ہے۔ شاہ رخ خان اورگوری خان ہرتہوارکودھوم دھام سے مناتے ہیں۔ پھروہ چاہے عید ہویا دیوالی۔ شاہ رخ خان مسلم اورگوری خان ہندو ہیں توان کے بچے کون سے مذہب پرعمل کرتے ہیں۔ یہ بات ہرکوئی جاننا چاہتا ہے۔ گوری خان نے ایک باراس بات کا انکشاف کیا تھا کہ بیٹا آرین خان کس مذہب پرعمل کرتا ہے۔

شاہ رخ خان اورگوری خان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے بچوں سے مذہب سے متعلق کھل کربات کرتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ بچے پہلے ہندوستانی ہیں، پھرکسی مذہب کے ہیں۔ ایسا ہی ان کے بچے فالوبھی کرتے ہیں۔

مذہب اسلام کو مانتے ہیں آرین خان

گوری خان نے ایک بارپھرانکشاف کیا تھا کہ ان کا بیٹا آرین خان خود کومسلمان کہتا ہے۔ وہ مسلم مذہب پرعمل کرتا ہے۔ وہ شاہ رخ خان کے بہت قریب ہے۔ وہ شاہ رخ خان سے بہت پیارکرتا ہے اورانہیں کے مذہب پرعمل کرتا ہے۔ حالانکہ ایک بارشاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ آرین خان گایتری منتربھی جپتا ہے۔

شاہ رخ خان کے مذہب کا کرتی ہیں احترام

گوری خان نے ایک بارکہا تھا کہ میں شاہ رخ خان کے مذہب کا احترام کرتی ہوں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں تبدیل ہوجاؤں گی۔ وہ بھی میرے مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارے گھرمیں مندرمیں قرآن شریف رکھا ہوا ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں توشاہ رخ خان-گوری خان کے بیٹے آرین انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔ وہ بطور اداکارنہیں بلکہ ڈائریکٹرکام کررہے ہیں۔ ان کی سیریزجلد ہی ریلیزہونے والی ہے۔

-بھارت ایکسپریس