Bharat Express

Shah Rukh Khan: شاہ رخ خان نے چھوڑ دی سگریٹ نوشی، اپنی 59ویں سالگرہ پر مداحوں سے بانٹیں خوشیاں، ایک دن میں پیتے تھے 100 سگریٹ

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ، میں نے سوچا تھا کہ میری سانسیں اتنی نہیں پھولیں گی لیکن میں اب بھی محسوس کر رہا ہوں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ یہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔

شاہ رخ خان نے چھوڑ دی سگریٹ نوشی، اپنی 59ویں سالگرہ پر مداحوں سے بانٹیں خوشیاں، ایک دن میں پیتے تھے 100 سگریٹ

Shah Rukh Khan: کنگ خان نے 2 نومبر کو اپنی 59ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر انہوں نے بڑا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سن کر ان کے مداح بے حد خوش ہیں۔ دراصل شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔

جی ہاں، شاہ رخ نے ایک میٹ اینڈ گریٹ پروگرام کے دوران یہ خبر دے کر سب کو حیران کر دیا۔ شاہ رخ کو سگریٹ پیتے ہوئے 3 دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ ان کے کھلے عام سگریٹ پیتے ہوئے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئے روز نظر آتے ہیں۔

میں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے-شاہ رخ  خان

تاہم اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سگریٹ چھوڑ دی ہے۔ ایک مداح نے ان کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ’یہ اچھی بات ہے، میں اب سگریٹ نہیں پیتا‘۔ اس کے بعد پورا ماحول تالیوں سے گونج اٹھا۔

ایک مداح نے یہ ویڈیو ایکس پر شیئر کی جس کے بعد یہ تیزی سے وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو میں شاہ رخ یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے باوجود بھی ان کی سانسیں پھولنے لگتی ہیں اور وہ سوچتے ہیں کہ یہ بہتر ہوجائے گا۔ کلپ میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ میں نے سوچا تھا کہ میری سانسیں اتنی نہیں پھولیں گی لیکن میں اب بھی محسوس کر رہا ہوں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ یہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔

شاہ رخ خان ایک دن میں پیتے تھے100 سگریٹ

شاہ رخ خان کو گزشتہ کئی سالوں میں کئی بار اپنی عادات کے بارے میں کھل کر بات کرتے دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے اکثر اپنی سگریٹ نوشی اور کافی کی لت کے بارے میں بات کی ہے۔ 2011 میں ایک انٹرویو میں، انہوں نے مذاق میں یہ بھی قبول کیا کہ وہ روزانہ تقریباً 100 سگریٹ اور تقریباً 30 کپ کافی پیتے ہیں۔ اور اکثر کھانا پینا بھول جاتے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا تھا کہ میں جتنا کم خیال رکھتا ہوں، اتنا ہی میرا خیال رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Bhool Bhulaiyaa 3 Collection Day 3: ‘بھول بھولیا 3’ نے تیسرے دن ‘سنگھم اگین’ کو دی مات  

شاہ رخ خان کا ورک فرنٹ

شاہ رخ خان نے پچھلے سال 3 بڑی ہٹ فلمیں دیں، جوان، پٹھان اور ڈنکی۔ اب شاہ رخ اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ‘کنگ’ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری سوجوئے گھوش کررہے ہیں، جو تھرلر فلموں میں مہارت رکھتے ہیں۔ فلم میں ابھیشیک بچن ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔

-بھارت ایکسپریس