Bharat Express DD Free Dish

Samajwadi Party

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے الزام لگایا ہے کہ ایودھیا میں بڑے پیمانے پر زمین کی خریدوفروخت منافع کمانے کے لئے کی گئی ہے۔ انہوں نے اسے ایک بڑا زمین گھوٹالہ قراردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ باہری لوگوں نے آکر زمین خریدی ہے، جس کا فائدہ مقامی لوگوں کونہیں ملا ہے۔

سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت چین کے معاملے پر بالکل خاموش ہے، اخبارات میں یہ خبر شائع ہورہی ہے  کہ بڑے پیمانے پر زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع مجسٹریٹ نے کارروائی میں تاخیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ابھی ہمارے سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد ہم نے طاقت لے کر اسے تجاوزات سے آزاد کرایا۔ افسر نے کہا کہ ایسے اور بھی کیسز ہیں۔ سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

تاہم عمران مسعود کے اکھلیش یادو کے ساتھ تعلقات بھی اچھے نہیں تھے۔ پہلے وہ ایس پی میں تھے، پھر بی ایس پی میں شامل ہوئے، جس کے بعد وہ کانگریس میں شامل ہوگئے۔ سہارنپور ایسی سیٹ ہے جہاں اکھلیش یادو کو لگتا ہے کہ یہ ان کی پارٹی کی گراس روٹ سیٹ ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہاتھرس حادثہ پر بڑا بیان دیا ہے۔ یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اترپردیش انتظامیہ سینکڑوں لوگوں کی اموات سے اپنی ذمہ داری کا پلہ جھاڑنا چاہتی ہے۔ اس حادثہ سے کسی نے کوئی سبق نہیں لیا تو ایسے حادثات مستقبل میں بھی دوہرائی جاتی رہیں گی۔

رکن پارلیمنٹ افضال انصاری، یوپی حکومت اور بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کرشنانند رائے کے اہل خانہ کی طرف سے دائر درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت ہوئی۔

سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ روچی ویرا نے جئے فلسطین اور کانوڑ یاترا کے سوال پر اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اور نگینہ کے رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کہا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کو ملنے کی روایت رہی ہے۔ ایسے میں، یہ مانا جا رہا ہے کہ اودھیش پرساد بی جے پی کے لیے ایک مشکل تجویز ہیں۔ ایودھیا میں ایس پی ایم پی نے جیت درج کی ہے۔ ممتا بنرجی نے ایک غیر کانگریسی اپوزیشن امیدوار کا نام پیش کیا ہے۔

اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ وہ ریزرویشن کے بنیادی اصولوں کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ بی جے پی پی ڈی اے (پسماندہ، دلت، قبائل) کے ریزرویشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے۔ وہ مسلسل یہ کام کر رہے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر سنبھل سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق نے بھارت ایکسپریس اردو سے ایکسکلوزیو بات چیت میں کہا کہ بی جے پی کا کام توملک میں نفرت پھیلانا اور لوگوں کو تقسیم کرنا ہے، لیکن ان کے عزائم جلد ہی ناکام ہوجائیں گے۔