Bharat Express DD Free Dish

Rouse Avenue Court

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے یہ حکم سی بی آئی کی طرف سے دائر درخواست پر دیا، جس میں پوچھ گچھ کے لیے تمام چھ ملزمان کی چار دن کی پولس تحویل کی مانگ کی گئی تھی۔

یکم نومبر 1984 کو آزاد مارکیٹ میں واقع گرودوارہ پل بنگش کو ایک ہجوم نے آگ لگا دی اور سردار ٹھاکر سنگھ، بادل سنگھ اور گروچرن سنگھ نامی تین افراد کو جلا کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے ایک دن بعد پیش آیا۔

سی بی آئی نے 23 اگست کو عدالت کو بتایا تھا کہ ایکسائز پالیسی کیس میں سی ایم اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے درگیش پاٹھک کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دی گئی ہے۔

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے تین طالب علموں کی موت کے معاملے میں مبینہ ملزم ایس یو وی ڈرائیور منوج کتھوریا کی طرف سے دائر عرضی کو نمٹا دیا۔

دہلی شراب پالیسی معاملے میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، بی آر ایس لیڈر کے. کویتا شامل ہے۔

سینئر کانگریس لیڈر کمل ناتھ کے بھتیجے راتول پوری کے قریبی ساتھی نتن بھٹناگر کو دہلی کی عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے بھٹناگر کو بری کر دیا ہے۔

سی بی آئی نے ٹائٹلر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147 (فساد)، دفعہ 148، 149، 153 اے، 188، 109 (جرائم کے لیے اکسانا) اس کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل)، 295 اور 436 کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔

28 جولائی کو اولڈ راجندر نگر میں سول امتحانات کی تیاری کرنے والے ایک کوچنگ سینٹر کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے سے تین طلباء کی موت ہو گئی۔

یہ گھوٹالہ دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی 2021-22 کے نفاذ میں مبینہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔ تاہم یہ پالیسی بعد میں منسوخ کر دی گئی۔

نئی چارج شیٹ میں سی بی آئی نے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور کے کویتا سمیت 23 افراد پر انسداد بدعنوانی ایکٹ، مجرمانہ سازش اور دھوکہ دہی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔