Bharat Express DD Free Dish

Rouse Avenue Court

یہ پورا تنازعہ ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ (اے جے ایل) سے جڑا ہوا ہے جو کہ اب بند ہو چکے نیشنل ہیرالڈ اخبار شائع کرنے والی کمپنی ہے۔

راؤز ایونیو کورٹ نے کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سندیپ دکشت کی طرف سے دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آتشی اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کے خلاف دائر ہتک عزت کی شکایت میں سمن جاری کرنے کے بارے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

 دہلی ہائی کورٹ سمیت نچلی عدالتوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کی ووٹنگ صبح 10:30 بجے شروع ہوئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دہلی کی تمام عدالتوں میں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ایک ہی دن ہو رہے ہیں۔

راؤزایوینیو کورٹ نے دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اوردیگرلیڈران کے خلاف سرکاری رقم کے غلط استعمال کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔

سکھ مخالف فسادات سے متعلق ایک معاملے میں راؤزایوینیو کورٹ نے منگل (25 فروری) کوسزا کا اعلان کیا۔ عدالت نے کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سجن کمارکو عمرقید کی سزا سنائی۔

سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اس معاملے کی جانچ شروع کی تھی، جس میں لالو یادو، ان کے خاندان اور ان کے کچھ قریبی ساتھیوں کے خلاف دھوکہ دہی، بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

1984 سکھ مخالف فسادات کے دوران سرسوتی وہارمیں جسونت سنگھ اوران کے بیٹے ترون دیپ سنگھ کا قتل ہوا تھا۔ اس معاملے میں سجن کمارملزم بنائے گئے۔ اب عدالت نے انہیں قصوروارٹھہرایا ہے۔

کپل سانگوان ایک بدنام زمانہ گینگسٹر ہے، جو اس وقت برطانیہ میں مقیم ہے۔ کپل سانگوان گزشتہ پانچ سال سے برطانیہ میں ہے۔ کپل سانگوان اور نریش بالیان دونوں نجف گڑھ، دہلی کے رہنے والے ہیں۔ کپل سانگوان ہریانہ کے نفے سنگھ قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

راؤز ایونیو کورٹ نے ED کو وقت دیا ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی طرف سے جمع کرائی گئی FD کی تصدیق کرے، جو دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے مبینہ ملزم ہیں۔

عدالت نے شکایت کنندہ کی وکیل کامنا ووہرا کو دو دن کے اندر تحریری دلائل داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سجن کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل انیل شرما نے کہا کہ سجن کمار کا نام لینے میں 16 سال کی تاخیر ہوئی ہے۔