Bharat Express

Rohit Sharma

عالمی کپ 2023 میں ٹیم انڈیا کا مظاہرہ کافی خوش کن اور زبردست نظرآرہا ہے ۔ اب تک کے 8 میچوں میں تمام مقابلوں کو فتح میں بدلنے والی ٹیم انڈیا نے آج جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو 243 جیسے بڑے رنز سے ہرا دیا ہے۔ ہندوستانی گیندبازوں نے اس انداز میں گیند بازی کی کہ جنوبی افریقہ کے بلے باز وقفہ وقفہ سے پویلین لوٹتے رہے

Rohit Sharma in World Cup 2023: روہت شرما نے 24 گیندوں پر 40 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ اپنی اننگ میں انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ روہت شرما کا وکٹ کگیسو رباڈا نے حاصل کیا۔

محمد شمی انڈیا کے سب سے خطرناک گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اس ورلڈ کپ کے ہر میچ میں وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شمی ٹیم انڈیا کے لئے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔

ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی جیت کاسلسلہ جاری ہے ۔آج پھر ایک اور جیت کے ساتھ انڈیا ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ آج نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی شاندار جیت ہوئی ہے ۔وراٹ کوہلی کی زبردست بلے بازی اور محمد شامی کی طوفانی گیندبازی کے بدولت آج ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ٹیم انڈیا کو 257 رنز کا ہدف ملا تھا۔ بھارت نے 41 اوورز میں 3 وکٹوں پر 261 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ بھارت کے لیے اوپنرز روہت شرما اور شبمن گل نے پہلی وکٹ کے لیے 88 رنز جوڑے۔ روہت شرما 40 گیندوں پر 48 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ شبمن گل نے پچاس رنز بنائے۔ شبمن گل 55 گیندوں میں 53 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ہندوستانی ٹیم کی جانب سے جسپریت بمراہ کے علاوہ محمد سراج اور رویندر جڈیجہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادو کو ایک ایک کامیابی ملی۔ اب ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

روہت شرما پاکستانی باؤلرز کے خلاف آسانی سے چھکے اور چوکے لگا رہے تھے۔ اس کے بعد آن فیلڈ امپائر نے روہت شرما سے پوچھا کہ آپ اتنے لمبے چھکے اتنی آسانی سے کیسے مارتے ہیں؟ کیا آپ کے لمبے چھکے کے پیچھے بلے کا کوئی راز ہے؟ اس کے بعد بھارتی کپتان نے ہنستے ہوئے امپائر کو جواب دیا کہ اس کی وجہ بلہ نہیں  ہےبلکہ میں اپنی طاقت کی وجہ سے چھکے مارتا ہوں۔

روہت شرما نے 63 گیندوں میں 6 چوکے اور 6 چھکے کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ جبکہ شریس ایر نے 62 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔

ٹیم انڈیا کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادو کو ایک ایک کامیابی ملی۔

ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج کو افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایک بھی کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے 9 اوورز میں 76 رنز دیے۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی ان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ اگرچہ اس میچ میں انہیں کامیابی ملی لیکن دوسرے میچ میں انہیں بغیر کسی وکٹ کے مطمئن ہونا پڑا۔