Bharat Express

IND vs ENG: سوریہ کمار یادو نے اس اسٹار کو  کہا’بھوکا شیر’ سرفراز خان  نے تیسرے ٹیسٹ میں بھی کردیا کمال

انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں سرفراز  خان نے راجکوٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ڈیبیو کیا۔ ڈیبیو میچ میں سرفراز نے 62 اور 68ناٹ آؤٹ  رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کافی سرخیاں بٹوریں۔

سوریہ کمار یادو نے اس اسٹار کو  کہا'بھوکا شیر' سرفراز خان  نے تیسرے ٹیسٹ میں بھی کردیا کمال

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ دھرم شالہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستانی بلے باز اب مقابلے میں انتہائی شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ کپتان روہت شرما سے لے کر ڈیبیو کرنے والے دیو دت پڈیکل تک سبھی ہندوستانی بلے بازوں نے انگلینڈ کے گیند بازوں کو پھرکی کی طرح گھومایا ۔ لیکن اس دوران سوریہ کمار یادیو ایک اسٹار ہندوستانی بلے باز کی بیٹنگ سے متاثر ہوئے اور انہیں ‘بھوکا شیر’ کہہ دیا۔

  قابل ذکر بات یہ ہے کہ سوریہ کمار یادو نے اپنا تیسرا ٹیسٹ کھیلنے والے سرفراز خان کو ‘بھوکا شیر’ کہا۔ سوریہ  کمار یادواور سرفراز  خان دونوں ممبئی کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہیں۔ ان دونوں کے درمیان بہت اچھا تال میل ہے۔ سرفراز  خان نے دھرم شالہ ٹیسٹ میں 60 گیندوں پر 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ جیسے ہی مڈل آرڈر بلے باز نے اپنی ففٹی مکمل کی سوریہ کمار یادونے انسٹاگرام کے ذریعے ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے سرفراز  خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’شیر بھوکا ہے‘۔

سرفراز خان  نے تیسرے ٹیسٹ میں بھی کمال کر دیا

انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں سرفراز  خان نے راجکوٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ڈیبیو کیا۔ ڈیبیو میچ میں سرفراز نے 62 اور 68ناٹ آؤٹ  رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کافی سرخیاں بٹوریں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سرفراز  خان سیریز کے چوتھے ٹیسٹ اور رانچی میں کھیلے گئے کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میں کچھ خاص نہیں کر سکے۔ رانچی میں وہ دونوں اننگز میں صرف 14 اور 0 سکور کر سکے۔ لیکن اب دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ اور کیریئر کے تیسرے ٹیسٹ میں سرفراز نے پہلی اننگز میں 56 رنز بنائے۔

دھرم شالا ٹیسٹ یہاں تک پہنچ چکا ہے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ  کو بتاتے چلیں کہ دھرم شالہ ٹیسٹ میں دو دن مکمل ہونے کے بعد پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان انڈیا نے 473/8 رنز بنا لیے ہیں۔ دن کے اختتام تک کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ کریز پر موجود تھے۔ بھارت کو 255 رنز کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے لیے انگلینڈ کو 218 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read