Bharat Express

Mumbai Indians and IPL 2024: پشاور زلمی کے اس گیندباز کو ممبئی انڈینز نے اپنی ٹیم میں کیا شامل

ممبئی انڈینز نے زخمی آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن بہرنڈورف کی جگہ لیوک ووڈ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ووڈ انگلینڈ کے لیے دو ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ماہر باؤلر سمجھا جاتا ہے۔انڈین پریمیئر لیگ کے بیان کے مطابق لیوک ووڈ 50 لاکھ روپے کی قیمت پر ممبئی انڈینز جوائن کریں گے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 17ویں سیزن کا بگل بج گیا ہے۔ اب آئی پی ایل 2024 شروع ہونے میں صرف تین دن باقی ہیں۔ تاہم اس دوران کئی ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ لیگ کے آغاز سے قبل ٹیمیں مسلسل زخمی کھلاڑیوں کے متبادل کی تلاش میں ہیں۔ دریں اثناء ممبئی انڈینز نے زخمی جیسن بہرنڈورف کے متبادل کا اعلان کیا ہے۔ممبئی انڈینز نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ بولر لیوک ووڈ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ 28 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر بابر اعظم کی کپتانی میں پی ایس ایل 2024 میں پشاور زلمی کے لیے کھیلے تھے۔ وہ اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔ ووڈ نے مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں اور 8.24 کی اکانومی سے رنز بنائے۔

پانچ بار کی چمپئن ممبئی انڈینز نے زخمی آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن بہرنڈورف کی جگہ لیوک ووڈ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ووڈ انگلینڈ کے لیے دو ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ماہر باؤلر سمجھا جاتا ہے۔انڈین پریمیئر لیگ کے بیان کے مطابق لیوک ووڈ 50 لاکھ روپے کی قیمت پر ممبئی انڈینز جوائن کریں گے۔ آئی پی ایل کے بیان کے مطابق، “ممبئی انڈینز نے آئندہ انڈین پریمیئر لیگ کے لیے زخمی جیسن بہرنڈورف کی جگہ انگلینڈ کے لیوک ووڈ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

آئی پی ایل 22 مارچ سے شروع ہوگا

قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل 2024 ،22 مارچ سے شروع ہوگا۔ لیگ کا پہلا میچ چنئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ ممبئی انڈینز کی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 مارچ کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف کھیلے گی۔ ملک میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل 2024 کے اب تک صرف 21 میچوں کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔بہت جلد بقیہ مقابلوں کے شیڈول کے جاری ہونے کی امید لگائی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read