Bharat Jodo Nyay Yatra: راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ سے آئی بڑی خبر، روڈ شو میں ڈرائیونگ سیٹ پر تیجسوی یادو
بہارمیں راہل گاندھی کی نیائے یاترا جاری ہے۔ آج انہوں نے ساسا رام میں روڈ شو کیا۔ اس دوران تیجسوی یادو نے راہل گاندھی کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی۔ ایک طرح سے یہ پیغام واضح تھا کہ نتیش کمار کے انڈیا الائنس سے باہرجانے کے بعد اب بہار میں الائنس کی ڈرائیونگ سیٹ پر تیجسوی یادو ہی موجود رہیں گے۔
Bharat Jodo Nyay Yatra: راہل گاندھی کی یاترا کو یوپی میں قیام کی نہیں ملی اجازت، اب کھیتوں میں خیمہ زن ہوکر رات بسر کریں گے کانگریس لیڈر
راہل گاندھی اور ان کا قافلہ اب منشی لت پور میں واقع ادے چند رائے کے فارم میں رات آرام کریں گے۔ اس کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مل گئی ہے۔ میدان میں قیام کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
UP Politics: اکھلیش یادو سے ناراض پلوی پٹیل نے لیا بڑا فیصلہ، راہل گاندھی کے ساتھ آئیں گی نظر
سماجوادی پارٹی اور اکھلیش یادو سے ناراض چل رہیں پلوی پٹیل نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب وہ راہل گاندھی کے ساتھ نظرآئیں گی۔
Rahul Gandhi On Pulwama: پلوامہ حملے کے 5 سال، کوئی سنوائی،نہ کوئی امید، راہل گاندھی نے کیا شہیدوں کو یاد
اس کے بارے میں راہل گاندھی نے X پر لکھا تھا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بہادر شہیدوں کو عاجزانہ خراج عقیدت پیش کی۔ ہندوستان کے دفاع کے لیے ان کی عظیم قربانی کے لیے ملک ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا۔
Rajya Sabha Election 2024: راجستھان سے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے سونیا گاندھی نے داخل کیا پرچہ نامزدگی
پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت بھی موجود رہے۔سونیا گاندھی اس وقت یوپی کے رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
Rajya Sabha Election 2024: راجیہ سبھا کی نامزدگی کے لیے راہل کے ساتھ جے پور روانہ ہوئیں سونیا گاندھی
سونیا گاندھی نے 2019 میں اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری لوک سبھا الیکشن ہوگا۔ کانگریس کرناٹک، تلنگانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش سے راجیہ سبھا کی سیٹیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔
Bharat Jodo Nyay Yatra: ‘طلبہ کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے’ راہل گاندھی نے یوپی بورڈ کے امتحان میں لیا ایسا فیصلہ، آپ بھی کریں گے تعریف!
اوستھی نے کہا کہ 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' وارانسی سے 16 فروری کو اتر پردیش میں داخل ہوگی اور بھدوہی، پریاگ راج اور پرتاپ گڑھ کے راستے 19 فروری کو امیٹھی پہنچے گی۔
Lok Sabha Election 2024: اتر پردیش میں نشستوں کی تقسیم پر راہل گاندھی کی مداخلت،جانئے کن سیٹوں پر لڑسکتی ہے کانگریس؟اس ہفتے واضح ہوگی تصویر
کانگریس پارٹی کی اعلیٰ قیادت اس بات کا خاص خیال رکھے ہوئے ہے کہ ان نشستوں پر ہونے والی بات چیت میں عوام تک کوئی ناراضگی یا منفی پیغام نہ پہنچے۔
“راہل گاندھی جھوٹ پھیلانا بند کریں، عوام سے معافی مانگیں”، بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے پی ایم مودی کے ‘ذات’ والے بیان پر کانگریس لیڈر کو دیا جواب
’’جب میں کانگریس حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ تھا تو حکومت نے مطلع کیا تھا کہ موڈھ گھانچی او بی سی کے تحت آتا ہے۔ پی ایم مودی کا بھی اس موڈھ گھانچی سے تعلق ہے۔
BJP On Rahul Gandhi Statement: گجرات کے وزیر اعلی بننے سے 2 سال پہلے پی ایم مودی کی ذات او بی سی میں درج کی گئی تھی’، بی جے پی نے راہل گاندھی پر کیا پلٹ وار
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی دیگر پسماندہ ذات (او بی سی) برادری سے تعلق نہیں رکھتے کیونکہ وہ عام زمرے میں پیدا ہوئے تھے۔