Bharat Express DD Free Dish

Political News

وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، پیرو کے صدارتی انتخابات میں آپ کی کامیابی پر کیکو فوجیموری کو دلی مبارکباد۔ بھارت، پیرو کے ساتھ اپنے گہرے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 1855 کی سنتھال بغاوت محض ایک احتجاجی تحریک نہیں تھی بلکہ یہ برطانوی راج کے خلاف قبائلی سماج کی ایک فیصلہ کن جنگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب سیدو اور کانہو نے "انگریزو! ہماری مٹی چھوڑ دو" کا نعرہ بلند کیا تو ہزاروں قبائلی مرد و خواتین اپنے روایتی تیر و کمان کے ساتھ میدانِ جنگ میں اتر آئے۔

۔وزیر اعظم مودی گزشتہ چند دنوں سے مسلسل سنسکرت کے قدیم سُبھاشتوں کے ذریعے سماجی ہم آہنگی، قومی اتحاد اور اخلاقی اقدار کا پیغام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل پیر کے روز بھی انہوں نے ایک سنسکرت اشلوک شیئر کرتے ہوئے مختلف تہذیبوں، روایات اور ثقافتوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

سرجیو گور نے دونوں لیڈروں کے ذاتی تعلقات کی ایک دلچسپ مثال بھی پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل میامی میں ہونے والے الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (UFC) ایونٹ کے دوران صدر ٹرمپ نے اچانک کہا کہ ’چلو وزیر اعظم مودی کو فون کرتے ہیں۔‘

شلوک کے مطابق جو شخص مختلف تہذیبوں اور روایات کا احترام کرتا ہے، وہ جہاں بھی جاتا ہے، وہاں عزت و احترام حاصل کرتا ہے۔ ایسا باعلم اور حساس انسان نہ صرف عوام بلکہ دانشوروں اور اہل علم کے درمیان بھی اپنی مثبت شناخت قائم کرنے میں کامیاب رہتا ہے۔

امت شاہ گاندھی نگر پارلیمانی حلقے کے تحت 'گرین لوک سبھا' مہم کے سلسلے میں احمد آباد میں دو الگ الگ جائزہ میٹنگ  کی صدارت کریں گے۔ پہلی میٹنگ5:15 بجے سرکاری افسران کے ساتھ ،جب کہ دوسرا اجلاس شام 6 بجے تنظیمی نمائندوں کے ساتھ ہوگا۔ان اجلاسوں میں اجتماعی شجرکاری مہم کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

سیشلز میں بھارت کے ہائی کمشنر روہت راتھیش کے مطابق، دونوں ممالک کے تعلقات اس وقت اپنی بہترین اور انتہائی متحرک سطح پر ہیں۔ اس دورے کے دوران دفاعی، تکنیکی اور دیگر شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

اس منتر کا مفہوم بیان کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے، ایک آواز میں بات کرنی چاہیے اور ہمارے خیالات و مقاصد ایک ہونے چاہییں۔ جس طرح قدیم زمانے میں دیوتا باہمی اتفاق اور ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے تھے، اسی طرح ہمیں بھی قومی تعمیر اور ترقی کے لیے اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

امت شاہ نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ " سمویدھان  ہتیہ دیوس " منانے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی سیاسی جماعت، خاص طور پرکانگریس، جمہوریت اور آئین پر ویسا حملہ دوبارہ نہ کر سکے جیسا ایمرجنسی کے دوران دیکھنے میں آیا تھا۔

صدر جمہوریہ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس امت شاہ اور صدر مرمو کی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ:"مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔"اس سے قبل منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی صدر مرمو سے ملاقات کی تھی۔