Bharat Express DD Free Dish

Political News

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا (یو بی ٹی) میں مبینہ ’’آپریشن ٹائیگر‘‘ کے باعث بڑے پیمانے پر اراکینِ پارلیمنٹ کے ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ 

مندر کے دورے کے بعد امت شاہ کی توجہ ریاست کی اہم چینی صنعت اور گنا کسانوں کے مسائل پر مرکوز رہے گی۔ وہ ریاستی وزیر حسن مشریف، ضلع بینک کے عہدیداروں اور چینی صنعت سے وابستہ نمائندوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کریں گے۔

ایمانوئل میکرون نے اپنے خطاب میں انہوں نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت کی معاشی اور صنعتی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی برآمدات میں 35 گنا اضافہ ہوا ہے، جبکہ موبائل فون تیار کرنے والی یونٹس کی تعداد میں 100 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

18 جون 1858 کو گوالیار کے قریب کوٹا کی سرائے کے مقام پر لڑتے ہوئے رانی لکشمی بائی نے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی یہ قربانی ہندوستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔رانی لکشمی بائی کی لازوال داستان شجاعت آج بھی نوجوان نسل کو حب الوطنی، جرات اور آزادی کی قدر سکھاتی ہے۔

وزیراعظم  مودی نے مزید کہا کہ اب ان کے دورۂ فرانس کا آخری مرحلہ پیرس میں ہوگا، جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ ان پروگراموں میں دنیا کے بڑے ٹیکنالوجی اور اختراعی ایونٹس میں شمار ہونے والے ’ویوا ٹیک 2026‘ سے خطاب اور بھارتی برادری کے ساتھ خصوصی ملاقات شامل ہے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’براتیسلاوا میں ’آرڈر آف دی وائٹ ڈبل کراس (فرسٹ کلاس)‘ حاصل کرنا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ میں اس اعزاز کے لیے سلوواکیہ کے عوام اور حکومت کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز دراصل بھارت کے 140 کروڑ شہریوں کا ہے اور میں اسے بھارت اور سلوواکیہ کے درمیان مضبوط اور دائمی دوستی کے نام کرتا ہوں۔‘‘

اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے اس روحانی موسیقی کے گروپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ بھارت اور سلوواکیہ کے درمیان گہرے ثقافتی اور روحانی روابط کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ براتیسلاوا میں اس گروپ کی پیشکش دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی

وزیر اعظم مودی کے استقبال کی ایک اور خاص بات سلوواکیہ کی تاریخی روایت "بریڈ اور نمک" تھی۔ اس روایت کے تحت معزز مہمانوں کو روٹی اور نمک پیش کیا جاتا ہے، جو مہمان نوازی، احترام اور خیر سگالی کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے 2005 سے 2013 کے درمیان مختلف ممالک میں منعقد ہونے والے جی-7 اجلاس میں مجموعی طور پر پانچ بار بھارت کی نمائندگی کی تھی۔ ایک طویل عرصے تک یہ ریکارڈ ان کے نام رہا، لیکن اب وزیراعظم نریندر مودی نے چھٹی مرتبہ شرکت کرکے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

حالیہ برسوں میں بھارت اور سربیا کے تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے سرگرم ہیں۔ چند ماہ قبل بھارت میں منعقدہ "اے آئی امپیکٹ سمٹ" کے دوران وزیراعظم مودی اور صدر ووچیچ کے درمیان ایک اہم دوطرفہ ملاقات ہوئی تھی،