Bharat Express DD Free Dish

Political News

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے تجارت و سرمایہ کاری کے وزیر ٹوڈ میکلے نے وزیر اعظم مودی کے دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کے چند ماہ بعد ہو رہا ہے، جس سے دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

10 اور 11 جولائی پر مشتمل اس دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم مودی کی "ایکٹ ایسٹ" پالیسی کے تحت انڈو پیسیفک خطے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر خصوصی توجہ رہے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان سمندری سلامتی، اسٹریٹجک شراکت داری اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب بھی ان کی اپنے دوست وزیر اعظم انتھونی البانیز سے ملاقات ہوتی ہے، کرکٹ دونوں لیڈروں کے درمیان فطری تعلق کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ انہوں نے احمد آباد میں مشترکہ اسٹیڈیم کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم سی جی میں بھی وہی کھیلوں کی روح محسوس ہو رہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چندر شیکھر نے ہمیشہ قومی مفاد اور عوامی مسائل کو ترجیح دی اور اقتدار کی پروا کیے بغیر اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہے۔ ان کا کردار بھارتی جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔امت شاہ نے مزید کہا کہ چندر شیکھر کی پوری سیاسی زندگی جدوجہد، اصول پسندی اور عوامی خدمت کی روشن مثال تھی۔

دورے سے قبل آسٹریلوی وزیراعظم انتھنی البانیز نے بھارت کو آسٹریلیا کا اہم اقتصادی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ ان کے مطابق بھارت دنیا کی چوتھی بڑی اور تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے،

منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے ای ڈی نے کہا ہے کہ ایمبریئر لیگیسی 600 طیارہ اور اگسٹا 109 ایس پی ہیلی کاپٹر خریدنے میں پارٹی فنڈ کا استعمال کیا گیا۔ کولکاتا سمیت پانچ مقامات پر چھاپے کی کارروائی انجام دی گئی۔

اس سے قبل انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے وزیراعظم مودی کو ملک کے سب سے بڑے شہری و عسکری اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا۔ 1959 میں قائم کیا گیا ’بنتانگ آدی پورنا‘ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔ اس اعزاز کے ساتھ وزیراعظم مودی کے نام دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے دیے جانے والے اعلیٰ ترین اعزازات کی فہرست میں ایک اور اہم اضافہ ہو گیا ہے

وزیراعظم مودی  نے اس شلوک کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی خوشحالی اور کامیابی کا حسن تکبر میں نہیں بلکہ عاجزی اور ایثار کے جذبے میں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ زندگی میں حاصل ہونے والی ہر کامیابی اسی وقت بامعنی سمجھی جا سکتی ہے جب اس کا مقصد عوام کی خدمت، معاشرے کی بھلائی اور ضرورت مندوں کی مدد ہو

وزیراعظم مودی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان عطیات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور دیگر سیاسی معاملات پر لفظی جنگ جاری ہے۔حال ہی میں لکھنؤ میں ایک بی جے پی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نتن نبین نے راہل گاندھی، اکھلیش یادو اور اروند کیجریوال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ "ہندو مذہب کو اتنا کمزور نہ سمجھیں کہ لوگ ایسی باتوں میں آ جائیں۔

تقریب کے دوران این سی ڈی 3.0، جیو ٹیگ موبائل ایپلی کیشن اور این ڈی ڈی بی کے دودھ سپلائی ریویو ڈیش بورڈ پورٹل کا افتتاح کیا جائے گا۔اسی کے ساتھ کوآپریٹو اِن پٹس اینڈ سروسز ڈلیوری ملٹی اسٹیٹ لمیٹڈ کے تحت ڈیری مویشیوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے سے متعلق نئی پہل کا آغاز ہوگا،