Bharat Express DD Free Dish

PM Narendra Modi

واضح رہے کہ پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 5 سے 18 سال کی عمر کے ان بچوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے فن، ثقافت، بہادری، اختراع، سماجی خدمت اور کھیل کے میدان میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہوں۔ اس سال ویبھو سوریہ ونشی سمیت 19 بچوں کو اس باوقار اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

نئے ایکٹ کی دفعات کے مطابق دیہی خاندانوں کے لیے سالانہ ضمانتی اجرتی روزگار کو 100 دن سے بڑھا کر 125 دن کر دیا گیا ہے۔ یہ سہولت ان بالغ افراد کے لیے ہوگی جو غیر ہنرمند جسمانی مشقت پر آمادہ ہوں گے۔ حکومت نے اسے دیہی خاندانوں کے لیے سماجی تحفظ میں ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے بتایا کہ اس ملاقات کے دوران نیرج چوپڑا کے ساتھ کھیل سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ’’آج  7 لوک کلیان مارگ پر نیرج چوپڑا اور ان کی اہلیہ ہمانی مور سے ملاقات ہوئی۔ کھیل سمیت مختلف امور پر بہترین گفتگو ہوئی۔‘‘

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سی ای او اور سیکریٹری جنرل رنجیت مہتا نے کہا کہ بھارت–نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدہ ایک نئی نسل کا معاہدہ ہے، جو تجارتی آزادکاری کو ہنرمند افراد کی نقل و حرکت، سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت پر مبنی تعاون کے ساتھ یکجا کرتا ہے۔

آج انٹیل اور Cognizant  کے سی ای او نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔ دونوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پرعزم کا اظہارکیا۔ یہ وہ کمپنیاں ہیں، جن سے معاہدے ہوئے توملک میں سیمی کنڈکٹراوراے آئی کے شعبوں میں زبردست تعاون بڑھے گا۔

روس کے صدرولادیمیرپتن دوروزہ دورے پربھارت پہنچ گئے۔ دہلی کے پالم ہوائی اڈے پروزیراعظم نریندرمودی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں لیڈران آج اپنی 23ویں دوطرفہ میٹنگ میں دفاعی تعاون، تجارتی سلامتی اور ماڈیولرری ایکٹر پروجیکٹ پرتبادلہ خیال کریں گے۔

دریں اثنا 20 ستمبر کو ہی گجرات میں وزیراعظم 26,354 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے جو توانائی، صحت، نقل و حمل اور شہری ترقی کے شعبوں میں ہوں گے۔

جی ایس ٹی میں کمی سے ایم ایس ایم ای اور کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ فوڈ پروسیسنگ کسانوں کی آمدنی کو ملک کی غذائیت سے جوڑتی ہے۔ چراغ پاسوان نے کہا کہ سستے پروسیسڈ فوڈ دودھ، اناج، پھل اور مصالحہ جات کی سال بھر خریداری کو بڑھاتے ہیں، ضیاع کو کم کرتے ہیں اور بہتر قیمت حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پہلے یہاں گاؤں تک پہنچنا کتنا مشکل تھا، آپ سب جانتے ہیں۔ اب سیکڑوں گاؤں میں یہاں سڑک کنیکٹیویٹی پہنچائی گئی ہے۔ اس کا سب سے زیادہ فائدہ پہاڑی عوام اور قبائلی گاؤں کو ہوا ہے۔ بی جے پی حکومت کے دوران ہی منی پور میں ریل کنیکٹیویٹی کا بھی توسیع ہو رہا ہے۔

اس سے پہلے، وزیر اعظم نریندر مودی اور اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کینیڈا میں منعقدہ 51 ویں G-7 سربراہی اجلاس میں ملاقات کی تھی۔ جارجیا میلونی نے اس ملاقات کی تصویر اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کی تھی۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہندوستان اور اٹلی ایک دوسرے سے دوستی کے مضبوط بندھن سے جڑے ہوئے ہیں۔