Bharat Express

PM Narendra Modi

اپنے دو مدت کار کے دوران، مودی حکومت نے بھارت رتن حاصل کرنے والوں کے انتخاب میں ہوشیاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ پنڈت مدن موہن مالویہ اور اٹل بہاری واجپئی سے لے کر پرنب مکھرجی، بھوپین ہزاریکا، اور نانا جی دیش مکھ تک، ہر ایک نے سیاسی پیغام دیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ "آج ہندوستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ ہماری حکومت کے تیسرے دور میں ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننا یقینی ہے۔

آج فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون جے پور پہنچیں گے جہاں پی ایم مودی ان کا استقبال کریں گے اور دونوں لیڈران ایک ساتھ گلابی شہر کا دورہ کریں گے۔

پی ایم مودی گزشتہ 15 دنوں میں 4 بار جنوبی کا دورہ کر چکے ہیں۔ وہ گزشتہ 2 دنوں سے جنوبی دورے پر ہیں۔ آج یعنی اتوار کے روز انہوں نے دھنشکوڈی کے کودنداراماسوامی مندر میں پوجا کی۔ اس سے قبل 20 جنوری کو انہوں نے رنگناتھ سوامی اور راما ناتھ سوامی مندروں میں پوجا کی۔

جے پور میں تین روزہ ڈی آئی جی کانفرنس ہو رہی ہے۔ اس میں وزیر اعظم مودی نے بھی شرکت کی ہے۔ اس کانفرنس میں سیکورٹی سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

17ویں لوک سبھا کا آخری سرمائی اجلاس آج ختم ہو گیا ہے جو کہ ارکان پارلیمنٹ کی ریکارڈ معطلی کی وجہ سے ملک کی سیاسی تاریخ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وارانسی میں دنیا کے سب سے بڑے مندر ’سورویدمہا مندر‘ کھل گیا ہے۔ یہاں پر20 ہزار لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر مراقبہ کرسکتے ہیں۔ آج وزیر اعظم مودی نے اس کا افتتاح کیا۔

وارانسی پہنچنے پر بی جے پی کے ہزاروں حامیوں اور مقامی لوگوں نے پی ایم مودی کا پرتپاک استقبال کیا۔ کاشی کے لوگوں نے ان کے روڈ شو کے دوران شہر کی سڑکوں پر پرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا، اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

وارانسی کے اپنے دورے کے پہلے دن، وزیر اعظم مودی شام کو نمو گھاٹ سے 'کاشی تمل سنگم' کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ پی ایم مودی یہاں سے کنیا کماری سے بنارس تک کاشی تمل سنگم ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے گلوبل اے آئی سمٹ کا افتتاح کیا ہے، اور ہندوستان میں ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی توسیع کا بھی ذکر کیا ہے۔