PM Modi’s UCC Pitch Has Trumped The Opposition Bid For a United Front: اتحاد پر مساوات کا کرارا جواب
رام مندراوردفعہ 370 کے ساتھ ساتھ یکساں سول کوڈ بھی بی جے پی کے انتخابی ایجنڈے میں کافی عرصے سے شامل ہے۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد یہ واضح نہیں ہے کہ حکومت اس معاملے پر پارلیمنٹ میں کوئی بل لائے گی یا نہیں۔
SCO-CHS Council Meet: چار جولائی کو ہندوستان میں ایس سی او-سی ایچ ایس اجلاس: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ورچول پلیٹ فارم سے ہوں گے شامل
پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی CHS میں شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان علاقائی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ایک اہم فورم SCO کو کتنا اہمیت دیتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی روایت کے مطابق ترکمانستان کو بھی صدر کے مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
Mission to End Sickle Cell Anemia: سکیل سیل انیمیا کے خاتمےکا مشن
پورے پروگرام کو چلانے کے لیے عوام کی شرکت کو یقینی بنانے اور بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر نگرانی کا طریقہ کار بنایا جائے گا۔ اسکریننگ میں بیمار پائے جانے والوں کے لیے باقاعدگی سے جانچ، علاج اور ادویات، دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن، خوراک کی معاونت اور وقتاً فوقتاً مشاورت کی سہولیات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
Mallikarjun Kharge on BJP: کانگریس نے مہنگائی کے متعلق مرکزی حکومت پر سادھا نشانہ، کہا: مودی حکومت نے جھوٹ اور لیکچرز سے عوام کو دیا ہے دھوکہ
'گوئبلز' سے کھڑگے کا شارہ نازی تاناشاہ ایڈولف ہٹلر کے وزیر جوزف گوئبلز کی طرف سمجھا جا رہا ہے، جسے جھوٹ اور غلط معلومات پھیلانے کے لیے جانا جاتا تھا۔
Mallikarjun Kharge On Inflation: مہنگائی سے ملک کی عام پریشان،حکومت کے وزرا جھوٹ اور پرو پیگنڈہ پھیلانے میں مصروف،کھرگے کا حکومت پر نشانہ
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھی مہنگائی کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں حکومت کو نشانہ بنایا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ پچھلے 9 سالوں سے عوام صرف مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے۔ نوجوان روز گار کے حصول کے لئے بھٹک رہے ہیں،لوگ پریشان ہیں، تاہم مرکزی حکومت کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
Delhi University 100 Years: ہندوستان کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنا ناہمارا مقصد،ڈی یو کے صد سالہ تقریب میں وزیر اعظم کا خطاب
دہلی یونیورسٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کوئی بھی ملک ہو، اس کی یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے اس کی کامیابیوں کی حقیقی علامت ہیں۔ دہلی یونیورسٹی صرف ایک یونیورسٹی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔ اس یونیورسٹی نے ہر تحریک کو نئی تازگی بخشی ہے، اس یونیورسٹی نے ہرتحریک نئی زندگی دی ہے۔
Tamil Nadu: ایم کے یو سی سی کے معاملے پر اسٹالن نے پی ایم مودی کو نشانہ بنایا، کہا- ملک میں کنفیوژن پیدا کرکے 2024 کا الیکشن جیتنا چاہتے ہیں وزیر اعظم
اسٹالن نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم فرقہ وارانہ جذبات بھڑکا کر اور ملک میں انتشار پیدا کرکے 2024 کے لوک سبھا انتخابات جیتنے کا سوچ رہے ہیں۔
After Modi’s visit, the US will issue one million visas: امریکی سفیر گارسیٹی کا بڑا بیان، کہا رواں برس امریکہ دس لاکھ ہندوستانیوں کو دے گا ویزا
دہلی میں آئی آئی ٹی کے انتظامیہ کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بھارت میں مقیم امریکی سفیر گارسیٹی بھی اس خصوصی پروگرام میں شریک ہوئے
Uniform Civil Code: یکساں سول کوڈ معاملہ پر کیا ہے نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کا موقف؟
کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پی ایم مودی کے اس بیان پر نشانہ سادھا ہے کہ 'دو قانون ہونے سے گھر نہیں چلے گا تو ملک دوہرے نظام سے کیسے چلے گا'۔ چدمبرم نے کہا کہ خاندان خون کے رشتوں کے دھاگے سے بندھا ہوتا ہے جب کہ قوم آئین سے چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین لوگوں میں تنوع اور کثرتیت کو تسلیم کرتا ہے۔
MP Elections 2023: مدھیہ پردیش میں کمل کھلے گا یا کانگریس آئے گی واپس؟ سی ووٹر سروے کے نتائج حیران کن، جانیں کس کی بن سکتی ہے سرکار؟
سروے میں یہ پتہ لگانے کی کوشش کی گئی کہ دونوں پارٹیوں میں سے کس کو کتنی سیٹیں ملیں گی اور کس کو کتنا ووٹ شیئر ہوگا۔ اس حوالے سے ریاست کے 17 ہزار لوگوں سے ایک سوال پوچھا گیا تھا کہ کس پارٹی کو کتنی سیٹیں مل سکتی ہیں، اس کے بعد جو نتائج آئے وہ واقعی حیران کن تھے۔





