Bharat Express

PM Modi

تیجسوی یادو نے کہا، "دوسرے مرحلے کے بعد، آپ دیکھ رہے ہیں کہ وزیر اعظم 400 سے زیادہ کے نعروں والی فلم کو بھول گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں، یہ مکمل طور پر فلاپ رہی، دوسرے مرحلے میں، یہ اسکرین پر بھی نہیں آئی۔

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا، ’’ایک وقت تھا جب ایک لیڈر کھڑا ہوتا تھا اور ملک کے لوگ توقع کرتے تھے۔ اس سے اخلاقی شخص ہونے کی امید تھی۔

کانگریس کے منشور کا حوالہ دیتے ہوئے پی ایم مودی نے ایک ریلی میں کہا تھا کہ کانگریس ہندوؤں کی جائیداد چھین کر مسلمانوں میں بانٹ دے گی اور وہ خواتین کا منگل سوتر بھی نہیں چھوڑیں گے۔

جے پی نڈی نے کہا کہ "ہم جانتے ہیں کہ ہمارے سکھ بھائیوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں کس طرح قربان کیں۔ ملک پر جتنے بھی حملے ہوئے، ان کا منہ توڑ جواب دینے اور فتح حاصل کرنے میں سکھ بھائیوں نے کافی اہم رول ادا کیا ہے ۔

دوسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہونے پر پی ایم مودی کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے ۔پی ایم مودی نے  ووٹنگ ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ دوسرا مرحلہ بہت اچھا تھا۔ ہندوستان بھر کے لوگوں کا شکریہ جنہوں نے آج ووٹ دیا۔

مغربی بنگال اور آسام میں شام پانچ بجے تک 70 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی۔ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج (26 اپریل) کو 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ انڈی اتحاد کے ہر لیڈر نے ای وی ایم کو لے کر عوام کے ذہنوں میں شکوک پیدا کرنے کا گناہ کیا ہے، لیکن آج ملک کی جمہوریت اور بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کی مضبوطی کو دیکھیں، آج سپریم کورٹ نے بیلٹ بکس لوٹنے کی نیت  والے لوگوں کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے زبردست جھٹکا دیا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا، “آج ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کا ایک اور پرانا ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ پھر کہہ رہے ہیں کہ ملک کے وسائل پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے مغربی بنگال کے مالدہ شمال میں انتخابی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا جمہوریت کو مضبوطی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹی ایم سی اور کانگریس جیسی پارٹیاں پہلے مرحلے میں پست ہوگئی تھیں۔ وہ سب دوسرے مرحلے میں تباہ ہوجائیں گی۔

پی ایم مودی نے لکھا ہے کہ ’’آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تمام سیٹوں کے ووٹروں سے میری عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ دیں۔