Bharat Express

PM Modi

نریندر مودی نے کہا، "دنیا بہت سے بحرانوں، تناؤ اور آفات سے گزر رہی ہے، ان تمام مسائل کے درمیان ہمیں خود کو بچانا ہے اور آگے بڑھتے رہنا ہے

آج نریندر مودی این ڈی اے کے لیڈر منتخب ہوئے، جلد ہی وہ تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ ان کی قیادت میں این ڈی اے کو لوک سبھا انتخابات میں مسلسل تیسری بار مکمل اکثریت حاصل ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی این ڈی اے سب سے کامیاب سیاسی اتحاد بن کر ابھرا۔

راہل گاندھی نے اسٹاک مارکیٹ گرنے سے متعلق نریندر مودی اورامت شاہ پربڑے الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے دونوں لیڈران کے کردارکی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مہاراشٹر کے لوک سبھا انتخابات میں اس بار این ڈی اے کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ بی جے پی کی قیادت والی مہاوتی کو اس الیکشن میں صرف 17 سیٹیں ملی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مہاوکاس اگھاڑی کی کارکردگی شاندار رہی۔

راشٹرپتی بھون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا گیا ہے کہ صدر دروپدی مرمو نے 17ویں لوک سبھا کو فوری اثر سے تحلیل کرنے کے کابینہ کے مشورے کو قبول کر لیا ہے۔

اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی آج کابینہ کی میٹنگ بلائی ہے۔ ساتھ ہی این ڈی اے اتحاد اور انڈیا بلاک نے بھی اپنے اتحادیوں کی میٹنگ بلائی ہے

بی جے پی 2014 کے بعد پہلی باراکثریت کے کرشمائی اعدادوشمار 272 کو پارنہیں کر پائی ہے۔ اس درمیان دہلی میں بدھ (5 جون) کواین ڈی اے کی میٹنگ ہونی ہے۔

گزشتہ دو لوک سبھا انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، "ہم ایسے وقت میں آئے جب لوگ ہمیں امید سے دیکھ رہے تھے۔ اس وقت ملک مایوسی میں ڈوبا ہوا تھا۔

پی ایم مودی نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ عوام نے مسلسل تیسری بار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ ایک تاریخی کامیابی ہے

نتیش کمارکو نتائج کے بعد وزیراعظم مودی، امت شاہ اورجے پی نڈا سے ملاقات کے بعد 5 جون کو پٹنہ لوٹنا تھا۔ پیرکو وہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کرنے پہنچے۔ اس کے بعد اچانک ان کا پروگرام بدل گیا اور اب وہ آج ہی پٹنہ لوٹ رہے ہیں۔