Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

وزیر اعظم کے استقبال کے لیے جام نگر شہر کو خاص طور پر سجایا گیا ہے۔ ایئر فورس اسٹیشن سے لال بنگلہ سرکل تک اہم شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے روشن کیا گیا ہے۔ شہر کے تاریخی اور اہم مقامات جیسے دربار گڑھ، ڈی کے وی کالج، پون چکی، اناپورنا سرکل اور مہاکالی سرکل پر خصوصی سجاوٹ کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں میں تلنگانہ میں نیشنل ہائی ویز کا نیٹ ورک دوگنا ہو چکا ہے۔ سڑک، ریلوے اور ہوائی اڈوں سمیت ہر شعبے میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے تاکہ جدید کنکٹیوٹی کو فروغ دیا جا سکے۔

وجے کا وزیر اعلیٰ بننا تمل ناڈو کی سیاست میں ایک تاریخی تبدیلی مانا جا رہا ہے۔ تقریباً چھ دہائیوں سے ریاست میں ڈی ایم کے اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے درمیان اقتدار کی جو روایت چلی آ رہی تھی، اس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ عام پس منظر سے تعلق رکھنے والے یدی یورپا نے کسانوں، مزدوروں، غریبوں اور محروم طبقات کے درمیان مسلسل کام کرتے ہوئے عوام کا اعتماد حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی اعتماد تھا جس کی بنیاد پر عوام نے انہیں کئی بار مختلف ذمہ داریاں سونپیں اور ریاست کی قیادت کا موقع دیا۔

واقعہ سال 2017 میں پیش آیا تھا، جب جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے باروئی پور علاقے کے جنوبی گڑیا کے رہائشی سومتر گھوشال کو مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کی لاش ایک سپاری کے باغ میں لٹکی ہوئی ملی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے مطابق یہ اسکیمیں حکومت کی اس سوچ کی عکاسی کرتی ہیں جس کے تحت سماجی تحفظ کو ہر فرد کے لیے آسان اور جامع بنایا گیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ ان منصوبوں سے خواتین کو نمایاں فائدہ پہنچا ہے۔

جمہوریت میں عوام کو ہی اصل طاقت مانا جاتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے عوامی مینڈیٹ کے سامنے نمن کر کے بنگال کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ جمہوری کامیابی خواہ کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، وہ ہمیشہ عوامی طاقت کے سامنے سرنگوں رہتی ہے۔

وزیراعظم مودی نے دلیپ گھوش، اگنی مترا پال، اشوک کرتانیا، کشدی رام ٹوڈو اور نشت پرمانک کو بھی مغربی بنگال حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں نے زمینی سطح پر مسلسل محنت کرتے ہوئے عوام کی خدمت کی ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ سبھی رہنما وزراء کے طور پر مغربی بنگال کی ترقی کے سفر کو مزید مضبوط کریں گے۔

پنجاب میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی مسلسل چھاپہ ماری سے متعلق اروند کیجریوال نے مودی حکومت پربڑا حملہ بولا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایجنسیوں کا استعمال لیڈران کو دبانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں شری شری روی شنکر نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کا خیرمقدم کرنا ان کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹ آف لیونگ نے گزشتہ 45 برسوں میں دنیا بھر میں روحانی بیداری، ذہنی سکون اور انسانی خدمت کے میدان میں نمایاں کام کیا ہے، اور وزیر اعظم کی موجودگی اس سفر کو مزید حوصلہ دے گی۔