Bharat Express DD Free Dish

PM Modi statement

نریندر مودی نے نوادہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ’ترقی یافتہ بہار‘ کا عزم دہرایا، کسانوں اور نوجوانوں کے لیے نئے وعدے کیے اور کہا کہ بہار کو ایک بار پھر علم و سائنس کا عالمی مرکز بنانا ہے۔

اس اجلاس کا مقصد مہارشی دیانند سرسوتی کی اصلاحی اور تعلیمی میراث کو خراج تحسین پیش کرنا، آریہ سماج کی ڈیڑھ صدی پر محیط خدمات کو یاد کرنا اور عالمی سطح پر ویدک اصولوں، سودیشی نظریے اور قومی تعمیر کے عزم کو تازہ کرنا تھا۔

وزیراعظم مودی نے جاپان کی وزیراعظم سانے تاکائچی کو فون پر مبارکباد دی، اقتصادی سلامتی، دفاعی تعاون اور ہنرمند افراد کی نقل و حرکت پر بات چیت۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ملک کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیتوں پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’بھارت تینوں فوجی دستوں کے لیے سازوسامان کی برآمدات کی صلاحیت تیار کر رہا ہے۔ ہم دنیا میں ایک ٹاپ دفاعی برآمد کنندہ بننے کے خواہاں ہیں، اور پچھلے 11 سال میں ہماری دفاعی برآمدات 30 گنا بڑھ چکی ہیں۔‘‘

وزیراعظم نے کہا ’’آج میرے ایک طرف لامحدود آسمان ہے اور دوسری طرف طاقت کی علامت آئی این ایس وکرانت۔ سمندر پر سورج کی روشنی کی جھلکیاں ان دیوالی کے دیوں کی مانند ہیں جو ہمارے بہادر سپاہیوں نے روشن کیے ہیں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ اس بار میں بحریہ کے ان بہادر جوانوں کے درمیان دیوالی منا رہا ہوں۔‘‘

وزیر اعظم نے سکیورٹی فورسز، پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں کو نکسل ازم کے خاتمے میں ان کی قربانیوں اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے مسلح افواج کو اپنا ’’خاندان‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ گیارہ برسوں سے ہر سال دیوالی ملک کی افواج کے ساتھ منانے کی روایت برقرار رکھی ہے۔

گزشتہ دس برسوں میں ہزاروں نکسلیوں نے تشدد کا راستہ چھوڑ کر خودسپردگی کی ہے، جن میں سے صرف پچھلے 75 گھنٹوں میں 303 نے ہتھیار ڈالے ہیں۔ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے 2014 سے گمراہ نوجوانوں کو اصل دھارے میں واپس لانے کے لیے حساسیت اور ہمدردی کے ساتھ کام کررہی ہے۔

وزیراعظم مودی نے گوگل اور الفابیٹ کے CEO سندر پچائی کی ایک پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سرمایہ کاری سب کے لیے AI کو یقینی بنائے گی، ہمارے شہریوں کو جدید ترین آلات فراہم کرے گی، ہماری ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دے گی اور بھارت کو عالمی ٹیکنالوجی لیڈر کے طور پر مستحکم کرے گی۔‘‘

وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم ایشیبا نے سینڈائی میں سیمی کنڈکٹر فیکٹری کا دورہ کیا اور بھارت اور جاپان کے درمیان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ اور سپلائی چینز میں تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔

مودی نے گجرات کو ’’دو موہن‘‘ — سدرشن چکر دھاری موہن (شری کرشن) اور چرکھا دھاری موہن (مہاتما گاندھی) — کی سرزمین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ان دونوں کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ ’’سدرشن چکر دھاری موہن نے ہمیں ملک و سماج کی حفاظت کا سبق دیا، جبکہ چرکھا دھاری موہن نے خود انحصاری کے ذریعے خوشحالی کا راستہ دکھایا۔‘‘