Bharat Express DD Free Dish

India’s story of progress: جب دنیا مندی کی بات کرتی ہے، بھارت ترقی کی داستان لکھتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ میں وزیراعظم نے اعتماد، اصلاحات اور نئے بھارت کے وژن پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آج جو اصلاحات ہو رہی ہیں وہ مستقبل کے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھ رہی ہیں اور ملک کا ہر شعبہ ترقی اور بہتری کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ہندستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کی۔ سمٹ کے موضوع ’’Transforming Tomorrow‘‘ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس مشرقی خطہ، شمال مشرق، دیہی وسائل، خواتین کی قوت، نوجوانوں کی اختراعی طاقت، بلیو اکانومی اور اسپیس ٹیکنالوجی جیسی بے شمار صلاحیتیں ہیں جنہیں پہلے کبھی مکمل طور پر استعمال نہیں کیا گیا۔

بھارت عالمی عدم استحکام میں اعتماد کا ستون: مودی

وزیراعظم مودی نے کہا کہ جب پوری دنیا اقتصادی مندی کی بات کرتی ہے، بھارت ترقی کی نئی کہانی لکھ رہا ہے۔ جب دنیا اعتماد کے بحران سے گزر رہی ہے تو بھارت اعتماد کا ستون بن رہا ہے اور جب دنیا تقسیم کی طرف بڑھ رہی ہے تو بھارت پل بننے کا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا موجودہ سفر صرف ترقی کا نہیں بلکہ سوچ کی تبدیلی کا سفر بھی ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی ملک کا آگے بڑھنا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اس میں خود اعتمادی پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ لمبی غلامی نے بھارت کے اعتماد کو کمزور کیا تھا لیکن آج کا بھارت اس ذہنی غلامی سے آزاد ہونے پر کام کر رہا ہے۔

ٹیکس اصلاحات اور عام آدمی کی راحت

وزیراعظم نے کہا کہ براہ راست ٹیکس نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات ہوئیں۔ 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر صفر ٹیکس جیسا قدم ایک دہائی پہلے تک ناقابل تصور تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں بینک سے معمولی قرض لینے کیلئے بھی گارنٹی ضروری ہوتی تھی کیونکہ نظام میں عدم اعتماد بہت زیادہ تھا۔ مگر مرکزی حکومت نے مُدرا یوجنا کے ذریعے اس چکر کو توڑا ہے اور اب تک 37 لاکھ کروڑ روپے بغیر گارنٹی کے قرض دیے جا چکے ہیں۔

غیر دعویدار رقم عوام کو واپس دلائی جا رہی ہے

مودی نے کہا کہ آج ملک کے بینکوں میں 78 ہزار کروڑ روپے عوام کی غیر دعویدار رقم کے طور پر موجود ہیں۔ اسی طرح بیمہ کمپنیوں کے پاس تقریباً 14 ہزار کروڑ روپے اور میوچوئل فنڈ اداروں کے پاس 3 ہزار کروڑ روپے جمع ہیں جن پر کسی نے دعویٰ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم ملک کے غریب اور متوسط طبقے کی ہے اور حکومت اسے عوام تک لوٹانے کا کام کر رہی ہے۔

اسپیس سیکٹر میں بڑا انقلاب

وزیراعظم مودی نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے حیدرآباد میں اسکائی رُوٹ کمپنی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا ہے، جو بھارت کی نجی اسپیس کمپنی ہے۔ یہ کمپنی ہر ماہ ایک راکٹ بنانے کی صلاحیت پر کام کر رہی ہے اور وکرم-1 نامی راکٹ لانچ کیلئے تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پلیٹ فارم دیا اور ملک کے نوجوانوں نے نئی تاریخ لکھنی شروع کر دی، یہی اصل تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں بھارت کا اسپیس سیکٹر صرف سرکاری کنٹرول میں تھا لیکن حکومت نے اصلاحات کرتے ہوئے اسے نجی شعبے کیلئے کھول دیا اور آج نتائج سب کے سامنے ہیں۔

اقتصادی رفتار اور مستقبل کا ہدف

وزیراعظم نے کہا کہ دوسری سہ ماہی میں بھارت کی جی ڈی پی نمو 8 فیصد سے زائد رہی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت عالمی معیشت کا ایک اہم محرک بن کر اُبھر رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ محض اعداد نہیں بلکہ مضبوط معاشی سگنل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو اصلاحات ہو رہی ہیں وہ مستقبل کے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھ رہی ہیں اور ملک کا ہر شعبہ ترقی اور بہتری کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read