Bharat Express DD Free Dish

PM Modi statement

بھارت-جرمنی تعلقات کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر وزیراعظم نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 50 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ دونوں ممالک نے قابل اعتماد شراکت داری کو ٹیکنالوجی شراکت داری میں بدلنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نے سیمی کنڈکٹرز، پاور الیکٹرانکس، بایوٹیک، فن ٹیک، کوانٹم کمپیوٹنگ اور سائبر سکیورٹی کو بے پناہ امکانات کے حامل شعبے قرار دیا۔

شوریہ یاترا کے اختتام پر وزیراعظم مودی کا خطاب، غزنوی کے حملے کے ایک ہزار سال بعد بھی سومناتھ کو قومی خود اعتمادی کی علامت قرار دیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی کے رائے پتھورا کلچرل کمپلیکس میں مقدس پپرہوا آثار کی عظیم بین الاقوامی نمائش ’’دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: بیدار ذات کے آثار‘‘ کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش 127 برس بعد وطن واپس لائے گئے بھگوان بدھ کے جواہراتی آثار کو یکجا کرنے کا ایک تاریخی لمحہ ہے۔

ویر بال دیوس کے قومی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ویر صاحبزادے ہندوستان کے حوصلے، بہادری اور شجاعت کی روشن علامت ہیں، جنہوں نے عمر اور حالات کی تمام حدیں توڑ دیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 9 جنوری 2022 کو اعلان کیا تھا کہ گرو گوبند سنگھ جی کے صاحبزادوں کی شہادت کی یاد میں ہر سال 26 دسمبر کو ویر بال دوس منایا جائے گا۔

کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آسام اور پورے شمال مشرق کو ترقی سے دور رکھنا ایک ایسا گناہ تھا جس نے ملک کی سلامتی کو کمزور کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اس خطے میں بنیادی ڈھانچے، رابطہ کاری اور اقتصادی مواقع کو فروغ دے کر حالات بدلنے کی کوشش کی ہے۔

بھارت–اردن بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت تیزی سے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی سمت گامزن ہے اور ملک کی ترقیاتی شرح 8 فیصد سے زائد ہے، جو پیداواری طرز حکمرانی اور اختراع پر مبنی پالیسیوں کا براہ راست نتیجہ ہے۔

یہ ملاقات وزیراعظم مودی کے تین ملکی غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے کے دوران ہوئی۔ عَمان پہنچنے پر اردن کے وزیر اعظم جعفر حسن نے ان کا خیر مقدم کیا۔ یہ دورہ بھارت اور اُردن کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے، جس سے باہمی شراکت داری کو نئی جہت ملنے کی توقع ہے۔

وزیراعظم مودی نے زور دیا کہ حکومت کی اصلاحات صرف معاشی یا ریونیو پر مرکوز نہیں ہیں، بلکہ شہری مرکزیت والی ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ روزمرہ کی مشکلات دور کی جائیں تاکہ ہر شہری اپنی مکمل صلاحیت تک پہنچ سکے۔ مودی نے تمام ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ عوام کی حقیقی مشکلات کو آگے لائیں تاکہ ریفارم ایکسپریس ہر گھر تک پہنچے اور شہریوں کی روزمرہ کی مشکلات ختم ہوں۔

ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ میں وزیراعظم نے اعتماد، اصلاحات اور نئے بھارت کے وژن پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آج جو اصلاحات ہو رہی ہیں وہ مستقبل کے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھ رہی ہیں اور ملک کا ہر شعبہ ترقی اور بہتری کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنگل راج کے دور کے حکمران خود کو عوام کا ’’مائی باپ‘‘ سمجھتے تھے، جبکہ ان کے نزدیک عوام ہی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’مودی کسی کا مائی باپ بننے نہیں آیا۔ میرے لیے عوام ہی میرے مائی باپ ہیں۔ میں آپ کا خادم ہوں، آپ ہی میرے مالک ہیں۔‘‘