Bharat Express DD Free Dish

PM Modi statement

وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ بھُوپیندر پٹیل کی قیادت میں ریاستی حکومت، مائکرون کی ٹیم، انجینئرز اور کارکنوں کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جب نیت صاف ہو اور ترقی کا جذبہ مضبوط ہو تو پالیسیاں واضح اور فیصلے تیز رفتار ہو جاتے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ برازیل میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے لیے ایک سینٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت، سپر کمپیوٹرز، سیمی کنڈکٹرز اور بلاک چین جیسے شعبوں میں تعاون کو ترجیح قرار دیا اور کہا کہ ٹیکنالوجی کو جامع ہونا چاہیے اور مشترکہ ترقی کا ذریعہ بننا چاہیے۔ 

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئے انتظامی کمپلیکس شہری مرکز حکمرانی اور قومی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے جنوبی و شمالی بلاک کو نوآبادیاتی علامت قرار دیا۔

وزیراعظم مودی کا یہ دورہ بھارت–ملیشیا تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز تصور کیا جا رہا ہے۔ملیشیا میں وزیراعظم مودی کا شاندار اور شاہانہ استقبال، دو روزہ دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور بھارتی قونصل خانہ کھولنے کا اعلان۔

پارلیمنٹ میں صدر کے خطبے پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران وزیراعظم نے اپوزیشن پر سخت تنقید کی۔ کانگریس کی سوچ اور بی جے پی کے وژن میں بنیادی فرق کی وضاحت کرتے ہوئے نہرو اور اندرا گاندھی کے نظریے پر کانگریس کو آئینہ دکھایا۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے 2026 پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر خزانہ کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی سروے مضبوط معاشی بنیادوں، مسلسل ترقی کی رفتار اور قوم کی تعمیر میں اختراع، صنعت کاری اور بنیادی ڈھانچے کے بڑھتے ہوئے کردار کو نمایاں کرتا ہے۔

انڈیا انرجی ویک 2026 کے دوران سی ای اوز نے بھارت کی ترقی پر اعتماد ظاہر کیا، کاروبار بڑھانے میں گہری دلچسپی۔ ملاقات کے دوران عالمی توانائی کمپنیوں کے سی ای اوز نے بھارت کی مضبوط ترقیاتی رفتار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ملک بھر کے سیاحتی مقامات کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو ایک بڑے عالمی ایوی ایشن حب کے طور پر ابھرتے ہوئے طیارہ ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ایم آر او کے شعبے میں خود کفیل بننا ہوگا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے این سی سی سالانہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھارتی نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ اس سے قبل بھارت عمان، نیوزی لینڈ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور ماریشس سمیت کئی ممالک کے ساتھ بھی آزاد تجارتی معاہدے کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام معاہدے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کے لیے ان گنت مواقع پیدا کریں گے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ خطاب میں ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر پر بھرپور انداز میں زور دیا گیا، جو ایک مضبوط اور خود کفیل قوم بنانے کی ہماری مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق صدر جمہوریہ کا خطاب پالیسی سمت اور اجتماعی عزم کا عکاس ہے۔