Bharat Express DD Free Dish

Petrol Diesel Price

مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی برآمدات (ایکسپورٹ ٹیکس) پرونڈ فال ٹیکس میں اضافہ کیا ہے، جو 3 اگست سے نافذ ہوگا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس فیصلے کا تیل کمپنیوں اور مارکیٹ پرکیا اثرپڑے گا۔

پٹرول، ڈیزل، سی این جی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد بجلی کے بلوں میں یہ نئی بڑھوتری عام یوزر کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ خاص طور پر شدید گرمی کے موسم میں، جب بجلی کا استعمال ناگزیر ہو جاتا ہے، یہ اضافی بوجھ لاکھوں خاندانوں کے گھریلو بجٹ پر نمایاں اثر ڈالنے کا خدشہ رکھتا ہے۔

آئی جی او ایم میٹنگ کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی گھبراہٹ میں خریداری نہ کریں۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ملک میں ایندھن کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور سپلائی کا نظام پوری طرح معمول کے مطابق چل رہا ہے۔

برجیش گوئل نے تجویز پیش کی کہ اگلے تین ماہ کے لیے پورے ملک میں پٹرول اور ڈیزل پر صرف 5 فیصد فلیٹ وی اے ٹی نافذ کیا جائے، تاکہ عوام کو فی لیٹر 10 سے 15 روپے تک کی راحت مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی مہنگائی نے عام آدمی کے ساتھ ساتھ تاجروں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر بھی شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بھارت اپنی ضرورت کا 85 فیصد سے زیادہ خام تیل درآمد کرتا ہے، اس لیے عالمی منڈی میں قیمتوں کا ہر اتار چڑھاؤ براہ راست بھارتی معیشت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ تیل مہنگا ہونے سے مہنگائی میں اضافہ، حکومتی مالی بوجھ، گھریلو بجٹ اور اقتصادی ترقی سب متاثر ہوتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ملک نے ورک فرام ہوم، آن لائن میٹنگ اور ویڈیو کانفرنسنگ جیسے طریقوں کو کامیابی سے اپنایا تھا۔ ان کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ ان عادتوں کو دوبارہ فروغ دیا جائے تاکہ غیر ضروری سفر کم ہو اور پٹرول و ڈیزل کی بچت ہوسکے۔

امریکہ سے پہلے برطانیہ نے بھی گزشتہ ہفتے روزنیفٹ اور لوکوئیل پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ یورپی یونین کے ممالک نے بھی روس کے خلاف پابندیوں کے 19ویں پیکج کی منظوری دی، جس میں روسی ایل این جی کی درآمد پر پابندی بھی شامل ہے۔

اسرائیل حماس جنگ کی وجہ سے یہ 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ریٹ 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 85.54 ڈالر فی بیرل کی سطح پر برقرار ہیں۔

خام تیل کی قیمتوں میں کافی عرصے سے زبردست اضافہ ہورہا ہے لیکن منگل کو اس کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 0.61 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 90.16 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔

بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی بات کریں تو ہر روز کی طرح آج بھی تیل کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ کئی مقامات پر قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے لیکن کئی مقامات پر قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔