پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں کہیں کمی تو کہیں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
Central Govt May Cut Petrol Diesel Price: ملک کے باشندوں کو ایک بڑی راحت بھری خبر ملنے والی ہے، کیونکہ پورے ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ آسکتی ہے۔ خبرہے کہ مرکزی حکومت دیوالی پر تحفے کے طور پر پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں کم کرسکتی ہے۔ یہ خبر اس وقت آئی ہے، جب اسی ماہ کی شروعات میں حکومت نے گھریلو اور کمرشیل ایل پی جی گیس کی قیمتوں کو 200 روپئے کم ہے۔ جے ایم فائنانشیل انسٹی ٹیوشنل سیکورٹیز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت ایندھن کی قیمتوں کم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
اس سال پانچ ریاستوں میں الیکشن، آئندہ سال لوک سبھا کی تیاری
ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال نومبر-دسمبرماہ میں پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے بعد آئندہ سال 2024 میں لوک سبھا الیکشن بھی ہوں گے۔ ایسے میں مرکزی حکومت رسوئی گیس کے ساتھ پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں کو کم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ گزشتہ سال بھی مرکزی حکومت نے دیوالی کے آس پاس ایندھن کی قیمتوں کو کم کیا تھا۔
کیا ہے قیمتوں کا ضابطہ
رپورٹ کے مطابق، اس بارپٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپئے فی لیٹر کی کمی آسکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں پرایکسائزڈیوٹی بھی کم ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اس لئے تیل کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کچے تیل کی قیمتوں میں گراوٹ آنے پر ہی تیل کمپنیوں نے قیمتوں میں تخفیف نہیں کی۔ اگرکچے تیل کی قیمتیں 85 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہتا ہے یا تیل کمپنیوں کوآئندہ کچھ ماہ میں پٹرول/ڈیژل کی قیمتوں میں کٹوتی کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑتا ہے، تو کمپنیوں کے مارکیٹنگ سیکٹرکی آمدنی خطرے میں ہے۔ اس لئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایکسائزڈیوٹی میں اصلاحات کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوئی کمی
رپورٹ میں اس امکان سے بھی انکارنہیں کیا گیا ہے کہ حکومت مالی سال 24-2023 کی پہلی ششماہی میں اچھے منافع کے سبب کمپنیوں کو پٹرول-ڈیژل کی قیمتیں کم کرنے کے لئے مجبورکرسکتی ہے۔ 31 اگست کو مرکزی حکومت نے گھریلو ایل پی جی سلینڈر پر 200 روپئے کی تخفیف کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ہی کامرشیل گیس کی بھی قیمت کم کردی گئی۔