Bharat Express

Petrol Diesel Price: خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ؛ لکھنؤ، پونے میں مہنگا تو نوئیڈا میں سستا ہوا پٹرول-ڈیزل

اسرائیل حماس جنگ کی وجہ سے یہ 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ریٹ 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 85.54 ڈالر فی بیرل کی سطح پر برقرار ہیں۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ؛ لکھنؤ، پونے میں مہنگا تو نوئیڈا میں سستا ہوا پٹرول-ڈیزل

Petrol Diesel Price: ہندوستان میں ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ یہ قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ سمیت دیگر کئی عوامل کی بنیاد پر طے کی جاتی ہیں۔ آج کی بات کریں تو جمعرات کو کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔ اس میں ایک میٹروپولیٹن شہر چنئی کا نام بھی شامل ہے۔ چنئی میں آج پٹرول 41 پیسے اور ڈیزل 40 پیسے مہنگا ہو گیا ہے اور یہ 103.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.66 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ وہیں دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر اور کولکاتہ میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

خام تیل کی قیمت میں اضافہ

اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کی بات کی جائے تو آج اس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسرائیل حماس جنگ کی وجہ سے یہ 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ریٹ 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 85.54 ڈالر فی بیرل کی سطح پر برقرار ہیں۔ جبکہ برینٹ کروڈ آئل آج 0.13 فیصد اضافے کے ساتھ 90.25 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایسے میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں پوری دنیا میں مہنگائی کا سبب بن سکتی ہیں۔

ان شہروں میں اپڈیٹ ہوئے ایندھن کے ریٹ

آگرہ– پٹرول 43 پیسے سستا ہو کر 96.20 روپے، ڈیزل 43 پیسے سستا ہو کر 89.37 روپے فی لیٹر ہو رہا ہے۔

پریاگ راج– پٹرول 72 پیسے مہنگا ہو کر 97.38 روپے، ڈیزل 70 پیسے مہنگا ہو کر 90.56 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

نوئیڈا – پٹرول 6 پیسے سستا ہو کر 96.59 روپے، ڈیزل 6 پیسے سستا ہو کر 89.76 روپے فی لیٹر ہو رہا ہے۔

لکھنؤ– پٹرول 10 پیسے مہنگا ہو کر 96.57 روپے، ڈیزل 10 پیسے مہنگا ہو کر 89.76 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

گروگرام– پٹرول 25 پیسے مہنگا ہو کر 96.96 روپے، ڈیزل 24 پیسے مہنگا ہو کر 89.83 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

پونے– پٹرول 63 پیسے مہنگا ہو کر 106.47 روپے، ڈیزل 61 پیسے مہنگا ہو کر 92.97 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

پٹنہ– پٹرول 50 پیسے مہنگا ہو کر 107.74 روپے، ڈیزل 47 پیسے مہنگا ہو کر 94.51 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

شہر کے حساب سے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں کیسے دیکھیں؟

انڈین آئل کے صارفین RSP<ڈیلر کوڈ> لکھ کر 9224992249 پر ، HPCL کے صارفین HPPRICE <ڈیلر کوڈ> لکھ کر 9222201122 پر اور بی پی سی ایل کے صارفین RSP<ڈیلر کوڈ> ٹائپ کرکے 92224992249 پر میسج بھیج سکتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read