Bharat Express

Parliament

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے خط میں کہا، "یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ آپ پارلیمنٹ کے کام کاج، ہماری جمہوریت کے مندر کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہیں، اور جہاں کوئی تنازعہ نہیں ہے وہاں غیر ضروری تنازعہ کھڑا کر رہی ہیں۔

سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ ہم یقینی طور پر خصوصی اجلاس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے ہمیں عوامی اہمیت کے مسائل اٹھانے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے جمعرات کے روز 18 سے 22 ستمبر تک پانچ دنوں کے لیے پارلیمنٹ کا 'خصوصی اجلاس' بلانے کا اعلان کیا ہے، لیکن اس کے ایجنڈے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے، جس سے کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اس خصوصی اجلاس میں مودی حکومت 'ایک ملک ایک انتخاب' پر بل لا سکتی ہے۔ ون نیشن ،ون  الیکشن کا سیدھا مطلب ہے کہ ملک میں ہونے والے تمام انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیے۔ ملک میں ایک طویل عرصے سے 'ون نیشن ون الیکشن' کی بحث چل رہی ہے۔

پارلیمنٹ میں جاری مانسون سیشن کا دور جاری تھا،تاہم آج دو پھر پارلیمنٹ کی کاروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

تحریک عدم اعتماد پر منگل سے ایوان میں زبردست بحث جاری ہے۔ بدھ کو راہل گاندھی نے کانگریس کی طرف سے بحث میں حصہ لیا۔ انہوں نے منی پور تشدد کو لے کر مرکز کی مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ اس دوران راہل گاندھی نے یہاں تک کہہ دیا کہ منی پور میں ہندوستان کا قتل ہوا

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لوک سبھا حکام کا کہنا ہے کہ عام طور پرعدالت کا فیصلہ پڑھنے کے 30 منٹ کے اندر اندر کارروائی شروع کردی جاتی ہے

مانسون اجلاس کے آغاز کے بعد سے ہی لوک سھا میں منی پور کے معاملے پر تعطل کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا کیونکہ اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بج کر 15 منٹ تک ملتوی کر دی گئی۔

لوک سبھا میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز تبھی لائی جاسکتی ہے، جب اس کو 50 سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہو اوراس تجویز کو صرف ایوان بالا میں ہی لاسکتے ہیں۔

منی پور کے مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے مختصر مدت کی بحث کی اجازت دی تھی اور اس کے لئے 31 جولائی کا وقت مقرر کیا گیا تھا، لیکن ایوان میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بحث نہیں ہو سکی۔