Bharat Express

Pappu Yadav

بہارکے پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپویادونے کانگریس کے ریاستی صدردیویندریادوکے بعد اب الکا لانبا کے لئے تشہیرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ کالکا جی میں آج انتخابی تشہیرکریں گے۔

پپو یادو نے بی پی ایس سی امیدواروں کی حمایت میں آج ریل اور چکہ جام   کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں آج صبح سے ہی پپو یادو کے حامی مختلف اسٹیشنوں مظاہرہ کررہے ہیں۔

بہار کی پورنیا سیٹ سے آزاد رکن اسمبلی راجیش رنجن عرف پپو یادو کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔

پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ اس شخص کا کئی بڑی شخصیات سے بھی براہ راست رابطہ رہا ہے۔ وہ ایمس اور وزارت کی کینٹین میں بھی کام کر چکا ہے۔ وہ اس وقت کہیں کام نہیں کر رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ سب کچھ سامنے آیا ہے۔

رکن پارلیمنٹ پپو یادو کی اہلیہ نے صاف طورپر کہا کہ اس معاملے سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جو کچھ ہو رہا ہے وہ نظم و نسق کا معاملہ ہے، یہ حکومت کا معاملہ ہے، اسے حکومت کو دیکھنا چاہیے۔

پپو یادو کو واٹس ایپ پر کال کرکے دھمکی بھی دی گئی ہے۔ جس نمبر سے پپو یادو کو کال کیا گیا تھا اس کی ڈی پی میں لارنس بشنوئی کی تصویر ہے۔ مہاراشٹر میں اے این سی اجیت گروپ کے لیڈر اور بزنس مین بابا صدیقی کے قتل کے معاملے میں لارنس بشنوئی گینگ کا نام سامنے آیا ہے۔

این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو گولی مار کر ہلاک کیے جانے کی خبر پر لیڈروں کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ اس دوران پورنیہ سیٹ سے رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

پپو یادیو نے ایکس پر لکھا، "میری دنیا تباہ ہو گئی ہے! مجھے پیدا کرنے والے، عزت مآب، میرے مرکز، میرے الہام، میرے رہنما، میری طاقت کے منبع، میرے والد نہیں رہے! پاپا، آپ کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں۔ !"

وقف بورڈ مبینہ طور پر ریلوے اور محکمہ دفاع کے بعد ہندوستان میں تیسرا سب سے بڑا اراضی رکھنے والا ہے۔ وقف بورڈ پورے ہندوستان میں 9.4 لاکھ ایکڑ پر پھیلی 8.7 لاکھ جائیدادوں کو کنٹرول کرتا ہے، جس کی قیمت 1.2 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اتر پردیش اور بہار میں دو شیعہ وقف بورڈ سمیت 32 وقف بورڈ ہیں۔ ریاستی وقف بورڈ کا کنٹرول تقریباً 200 افراد کے ہاتھ میں ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق رکن پارلیمنٹ پپو یادو کے والد چندر نارائن یادو (83 سال) گزشتہ دو سال سے بیمار ہیں۔ منگل کو ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ اس کے بعد انہیں اسپتال بھیج دیا گیا۔