Bharat Express DD Free Dish

Pappu Yadav on Nagpur Violence: ’وی ایچ پی اوربجرنگ دل کے لوگ فسادی…‘ پپویادو نے ناگپورتشدد کے بعد کیا یہ بڑا مطالبہ

ناگپورتشدد معاملے میں اب سیاسی بیان بازی تیزہوگئی ہے۔ پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپویادونے کہا کہ وشوہندو پریشداوربجرنگ دل کے لوگ فسادی ہیں۔ ان لوگوں کوحکومت کا تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرپابندی لگانی چاہئے۔

رکن پارلیمنٹ پپویادو نے بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: ناگپورتشدد معاملے میں آج مسلسل دوسرے دن ضلع کے 11 پولیس اسٹیشنوں پرکرفیو لگایا گیا ہے۔ اس درمیان اس حادثہ سے متعلق ملک میں سیاسی گھمسان مچا ہوا ہے۔ مہاراشٹرکی سیاسی پارٹیاں الگ الگ دعوے کررہی ہیں اورفساد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کررہی ہیں۔ وہیں بہار کے پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپویادو نے کہا کہ بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے لوگ فسادی (دنگائی) ہیں۔ یہ لوگ آئین، ملک، انسان اورانسانیت کے مخالف ہیں۔ ان لوگوں پرتاحیات پابندی لگنی چاہئے۔

پپویادو نے نیوزایجنسی اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’جولوگ آئین سے اوپرہوجائیں اورگیتا، قرآن، بائبل اورلبرل انسانی اقدارکی روحانیت کے خلاف ہوجائیں، ایسے اداروں اورایسے لوگوں کوجیل یا شمشان گھاٹ میں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خودمختاری، ثقافت اورروحانیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے… ان سب کو حکومت کا تحفظ حاصل ہے۔‘‘

چھاوا فلم دیکھنے کے بعد ہوا تشدد

وہیں اس حادثہ پرسماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو نے بھی ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ فساد کرائیں گے، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے مہاراشٹرحکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو غیرجانبدارانہ کام کرنا چاہئے۔ وہیں ناگپورتشدد کے 21 ملزمین کو آج پولیس نے عدالت میں پیش کیا، جہاں پولیس نے ان کو 21 مارچ تک ریمانڈ پربھیج دیا ہے۔

قابل ذکرہے کہ پیرکی رات (17 مارچ، 2025) کو ہوئے تشدد معاملے میں اب تک 5 ایف آئی آردرج ہوچکی ہیں۔ وہیں پہلی ایف آئی آربجرنگ دل اور وشو ہندوپریشد پر درج کی گئی ہے۔ اسمبلی میں اس موضوع پربولتے ہوئے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ یہ تشدد منصوبہ بند تھا۔ فساد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاوا فلم دیکھنے کے بعد لوگوں کے دل میں مغل حکمراں اورنگ زیب کے تئیں ناراضگی میں اضافہ ہوا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read