Bharat Express

Palestinian

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہم نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی طرف سے جبر و ستم ہو رہا ہے، فلسطینیوں کا مسئلہ عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہیے، چاہتے ہیں فلسطینی عوام آزاد ریاست کے طور پر قائم ہو اور القدس فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے  کہنا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے توہم بھی کریں گے۔

سعودی عرب نے اسرائیل سے امن سمجھوتے کی بات چیت رد کردی ہے۔ سعودی حکومت نے امریکہ سے کہا ہے کہ جب تک فلسطین کا معاملہ حل نہیں ہوگا ہم کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات شروع کرانے کی امریکہ کی کوششوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

سعودی عرب نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقوں کے لیے ایک غیر مقیم سفیرنامزد کیا ہے۔ وہ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کے لیے قونصل جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔حالانکہ یوروشیلم میں ان کے قیام کیلئے جگہ دینے سے اسرائیل نے انکار کردیا ہے۔

 اسرائیلی فوجی دستوں نے شمالی مغربی کنارے میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر دھاوا بولا جس کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکے سمیت 6 فلسطینی ہلاک جب کہ 90 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اس پورے صیہونی درندگی کے نتیجے میں پہلے پانچ فلسطینیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی، لیکن یہ تعداد اس وقت بڑھ گئی جب 48 سالہ امجد ابو جاس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔