Bharat Express

Pakistan

ایف آئی آر کے مطابق خان کی میڈیا ٹیم سمیت ان کے ساتھ موجود لوگوں نے ہفتے کے روز خان کو گرفتار کرنے گئی پولیس ٹیم کو دھمکی دی تھی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے، "انہوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور ان سے سرکاری بندوقیں چھین لیں اور ان پر بندوقیں تان کر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

توشہ خانہ معاملے میں گرفتار ہوئے عمران خان کو اٹک جیل میں رکھا گیا ہے۔ عدالت نے انہیں تین سال کی سزا سنائی ہے اورایک لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

عمران خان اس وقت اٹک جیل میں بند ہیں۔ عمران کو لاہور میں زمان پارک میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا اور سڑک کے ذریعے پنجاب کے شہر اٹک لے جایا گیا۔

کراچی سے سرگودھا جانے والی مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے اور نوابشاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب اس کی متعدد بوگیاں الٹ گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر حادثے میں 20 مسافر جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

Imran Khan Arrested: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ معاملے میں جب عدالت نے تین سال کی سزا سنائی، اس دوران عدالت میں عمران خان اور ان کے وکیل موجود نہیں تھے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے سزا کے اعلان کے بعد عمران خان کو عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سزا ملنے کے بعد عمران خان آئندہ تین سے پانچ سال تک الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کو 9 اگست کو تحلیل کردیا جائے گا۔ اس کے بعد پڑوسی ملک میں الیکشن کروائے جائیں گے۔

ہندوستان کے سخت رخ کے آگے پاکستان نے اپنے لہجے میں نرمی اختیار کیا ہے۔ پڑوسی ملک کے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 75 سالوں میں ہندوستان اور پاکستان نے تین جنگیں لڑیں۔ تینوں کی وجہ سے صرف غریبی، بے روزگاری اور وسائل کی کمی دیکھنے کو ملی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن کا آج انعقاد کیا گیا جس دوران قریب چار بجے کے آس پاس ایک دھماکہ ہوا جس میں ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق 40 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔

سیکر کے شری مادھو پور کی رہنے والی 17 سالہ نابالغ لڑکی اپنے عاشق سے ملنے پاکستان جانے کے لئے جے پور ایئر پورٹ پہنچی۔ ایئرپورٹ پرسی آئی ایس ایف کے جوانوں نے اسے حراست میں لے لیا۔