Bharat Express

Pakistan Cricket Team

پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنے گھر پر نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔ ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے پوری طرح سے نئی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان بابر اعظم اور اسٹار گیند بازشاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تمام سینئرکھلاڑیوں کو واپس ٹیم میں جگہ دی ہے۔

World Cup 2023: اس سال دو بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا، پہلا ایشیا کپ اور دوسرا ورلڈ کپ۔ ایشیا کپ پاکستان تو ورلڈ کپ ہندوستان میں کھیلا جائے گا، لیکن دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں جاکر نہ کھیلنے کی بات پر ڈٹی ہوئی ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سیریز گنوانے کے بعد تیسرے میچ میں جیت درج کی۔ اس میچ میں پاکستان کی طرف سے بلے بازی کے علاوہ گیند بازی میں بھی شاندار کارکردگی دیکھنے کو ملی۔

شاداب خان کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم 3 میچوں کی ٹی-20 سیریز گنوا دی ہے۔ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے، جب پاکستان کو افغانستان کے خلاف سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ہندوستان کی گیند بازی اٹیک سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان کو دیکھا اور اسی طرح اپنے گیند بازی شعبے کو ڈیزائن کیا ہے۔

Pakistan Cricket Team Online Coach: پاکستان کرکٹ ٹیم کو سنبھالنے سنوارنے کا کام ایک بار پھر مکی آرتھر کو مل سکتا ہے۔ حالانکہ اس بار وہ ٹیم کے ساتھ موجود نہ رہ کر اسے آن لائن کوچنگ دیں گے۔ تقریباً ایک ماہ تک چیف سلیکٹر رہے شاہد آفریدی نے پی سی بی کے اس فیصلے پر سوال اٹھائے۔

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح پاکستان نے ونڈے سیریز گنوا دی ہے۔ پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زماں نے اس میچ میں سنچری بھی لگائی، لیکن ان کی سنچری کام نہیں آئی۔

میچ کے دوران کچھ ایسا ہوا، جس نے ہر کسی کو حیران کردیا۔ نیوزی لینڈ کی بلے بازی کے دوران امپائر علیم ڈار کو گیند لگی، جس سے وہ سخت ناراض ہوگئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

پی سی بی نے شاہد آفریدی اور ان کی ٹیم کو صرف نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ اور ونڈے ٹیم منتخب کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔ سابق کپتان کی پی سی بی کی ٹیم میں واپسی طے مانی جا رہی ہے۔