Bharat Express DD Free Dish

Operation Sindoor

وکرم مسری نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ہندوستانی فوج پورے عزم کے ساتھ جواب دے رہی ہے اور سرحد پر ہونے والی تجاوزات کو روکنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام ’انتہائی قابل مذمت ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔‘‘

والد ہری ونش رائے بچن کی ایک نظم کا مزید حوالہ دیتے ہوئے بگ بی نے لکھا، "بیٹی کی ذہنی حالت پر، مجھے محترم بابو جی کی ایک نظم کی ایک سطر یاد آئی: گویا، وہ بیٹی

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم ان تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اس تنازعے میں اپنے عزیزوں کو کھویا۔ ہم حکومتِ ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ فراہم کرے اور خاص طور پر سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں اور کمیونٹیوں کو پیش آئے معاشی نقصان اور ذرائع روزگار کی تباہی کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

غلط معلومات کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر، وزارت دفاع نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر پھیلنے والی فرضی خبروں سے محتاط رہیں اور صرف معتبر ذرائع پر بھروسہ کریں۔ وزارت نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس کے آفیشل واٹس ایپ چینل کو فالو کریں۔

سکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان سے ان خلاف ورزیوں کو روکنے اور صورتحال کو سنجیدگی سے سنبھالنے کو کہا ہے۔ ہندوستانی فوج بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر چوکس ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری فوجی جھڑپوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

بالی ووڈ اداکارسیف علی خان نے بھی ’آپریشن سندور‘ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے پہلگام حملے میں مارے گئے لوگوں کی فیملی کے ساتھ کھڑے رہنے کی بات بھی کہی ہے۔

دی ہندو کی خبر کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد تمام قسم کی فضائی آمدورفت کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز (10 مئی 2025) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے یہ اعلان کیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے بعد پاکستان میں معمولاتِ زندگی بحال ہو رہے ہیں۔

کوئی بھی معاوضہ کسی پیارے کو کھونے کی بھرپائی نہیں کرسکتا اور نہ ہی اہل خانہ کے نقصان کا ازالہ کر سکتا ہے۔ لیکن حمایت اور یکجہتی کی علامت کے طور پر تمام مرنے والوں کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم فراہم کی جائے گی۔

جب انہوں نے اپنی بہن کو ٹی وی پر ملک کے سامنے بولتے ہوئے دیکھا تو وہ لمحہ انتہائی جذباتی تھا۔ یہ نہ صرف اہل خانہ بلکہ پورے ملک کے لیے ایک فخریہ لمحہ تھا۔ ساتھ ہی شائنہ نے ’آپریشن سندور‘ کے لیے ہندوستانی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی کافی تعریف کی۔