Bharat Express DD Free Dish

IAF’s Big Statement amid Ceasefire: ’’آپریشن ابھی بھی جاری ہے…‘‘، جنگ بندی کے درمیان ہندوستانی فضائیہ کا بڑا بیان

وکرم مسری نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ہندوستانی فوج پورے عزم کے ساتھ جواب دے رہی ہے اور سرحد پر ہونے والی تجاوزات کو روکنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام ’انتہائی قابل مذمت ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔‘‘

جنگ بندی کے درمیان ہندوستانی فضائیہ کا بڑا بیان

نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے کہا کہ آپریشن ابھی جاری ہے۔

ہندوستانی فضائیہ نے اتوار کے روز اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا، ’’ہندوستانی فضائیہ (IAF) نے ’آپریشن سندور‘ میں کامیابی سے اپنے کاموں کو درستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیا ہے۔ آپریشن کو قومی مقاصد کے مطابق سوچ سمجھ کر اور رازداری کے ساتھ انجام دیا گیا ہے۔ چونکہ آپریشن ابھی جاری ہے، تفصیلی معلومات بعد میں دی جائیں گی۔‘‘

فضائہ نے قیاس آرائیوں اور غیر تصدیق شدہ معلومات سے بچنے کی اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا، ’’ہندوستانی فضائیہ سب سے درخواست کرتی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں اور غیر تصدیق شدہ معلومات کو پھیلانے سے بچیں۔‘‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہفتہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے بڑا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان نے گزشتہ تین دنوں سے جاری تنازعہ پر فوری مکمل جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ معاہدہ امریکہ کی ثالثی سے طے پایا ہے۔

حالانکہ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے سکریٹری خارجہ وکرم مسری نے ہفتے کی دیر رات کہا کہ فوج کو سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان فوجی کارروائی روکنے کو لے کر ہفتے کی شام طے پانے والے معاہدے کا پاکستان نے چند گھنٹوں میں ’سخت خلاف ورزی‘ کی ہے۔

وکرم مسری نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ہندوستانی فوج پورے عزم کے ساتھ جواب دے رہی ہے اور سرحد پر ہونے والی تجاوزات کو روکنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام ’انتہائی قابل مذمت ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی نے کی ہائی لیول میٹنگ، وزیر دفاع اور این ایس اے کے ساتھ تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی رہے موجود

اس سے قبل حکومت ہند نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ لیا۔ حکومت نے سخت پیغام دیا کہ مستقبل میں دہشت گردی کا کوئی بھی واقعہ ہندوستان کے خلاف جنگی کارروائی تصور کیا جائے گا حکومت ہند کے اعلیٰ ذرائع نے کہا تھا کہ ہندوستان نے فیصلہ یا ہے کہ مستقبل میں دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کو ہندوستان کے خلاف جنگی کارروائی تصور کیا جائے گا اور اسی کے انداز میں جواب دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read