Bharat Express DD Free Dish

Operation Sindoor

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور صرف سرکاری معلومات پر اعتماد کریں۔ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر پھیلنے والی غیر مصدقہ خبروں سے محتاط رہنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

مارکو روبیو نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ایسے وقت میں بات کی جب پاکستان مسلسل ڈرونز سے ہندوستانی علاقوں پر حملے کر رہا ہے، جس کا ہندوستانی فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

وزارت خاجہ کی پریس بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جا رہا ہے، پاکستان شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ہندوستان کی جوابی کارروائی سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

عمر عبداللہ نے ہفتے کی صبح دو پوسٹس کیں۔ پہلے میں پاکستانی گولہ باری میں جموں و کشمیر کے انتظامی افسر کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا اور دوسرے میں عالمی برادری کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ راج کمار تھاپا آج صبح جموں و کشمیر کے راجوری میں پاکستان کی طرف سے شدید گولہ باری اور بمباری میں شہید ہو گئے۔ تھاپا کو جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔

مرکزی وزیرثقافت و سیاحت  گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ کسی بھی شخص کو فوج کی سرگرمیوں یا نقل و حرکت سے متعلق کوئی بھی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنی چاہئے۔

نکّی-وکّی بھگنانی فلم اور کنٹینٹ انجینئر نے ایک فلم کے لئے کولیبوریٹ کیا ہے۔ دونوں کمپنیاں سندورپرفلم بنا رہی ہیں۔ ایک اے آئی پوسٹرکے ذریعہ فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سری نگر میں دو زوردار دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ ادھم پور کے ڈبر علاقے سے زور دار دھماکے کے بعد دھواں اٹھتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ہوائی سائرن بجائے جا رہے ہیں۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے آپریشن سندور میں ہندوستانی فوج کی بہادری کی تعریف کی۔ یہ آپریشن دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی ہے، جو قومی سیکورٹی کو مضبوط کرتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے 10 سے 12 راؤنڈز کی شدید گولہ باری کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ اس بات کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ ایل او سی کے قریب توپ خانے کے دو گولے گرے ہیں۔

زین العابدین علی خان نے کہا کہ 1971 میں میں لاہور گیا اور چائے پی اور کھانا کھایا، جس طرح اسرائیل غزہ پر قبضہ کر کے اپنی حکومت قائم کر رہا ہے، اسی طرح بھارت کو پاکستان کے تمام شہروں پر قبضہ کر کے اتحاد کے دھاگے میں باندھنا چاہیے۔