Bharat Express DD Free Dish

Film Operation Sindoor AI Poster Out: آپریشن سندور پر فلم کا اعلان، جیکی بھگنانی کے بھائی بنا رہے فلم، پہلا پوسٹر جاری

نکّی-وکّی بھگنانی فلم اور کنٹینٹ انجینئر نے ایک فلم کے لئے کولیبوریٹ کیا ہے۔ دونوں کمپنیاں سندورپرفلم بنا رہی ہیں۔ ایک اے آئی پوسٹرکے ذریعہ فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایک طرف جہاں ہندوستانی مسلح افواج پاکستان کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے تو وہیں دوسری طرف پاکستان کے خلاف ہندوستان کی جوابی کارروائی مشن، جسے فوج نے آپریشن سندور کا نام دیا، اب اس مشن پر فلم بننے جا رہی ہے۔ فلم کا اعلان ہوچکا ہے۔

ورل بھیانی کے مطابق، یہ فلم نکّی-وکّی بھگنانی فلم اور کنٹینٹ انجینئرکے بینر تلے بننے جا رہی ہے۔ ایک اے آئی پوسٹر کے ذریعہ فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پوسٹر میں ایک خاتون افسر ہاتھوں میں بندوق لئے کارروائی کے لئے تیاری کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ پوسٹر میں لکھا ہے کہ ‘بھارت ماتا کی جے آپریشن سندور’۔ اس فلم کو جیکی بھگنانی کے کزن بھائی (برادر) وکی بھگنانی پروڈیس کررہے ہیں۔ وکّی بھگنانی نے بھی ورل کا پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئرکرکے اپنی اس فلم کا اعلان کیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

کون ڈائریکٹر کرے گا فلم؟

ابھی صرف فلم کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فلم کی اسٹار کاسٹ سے متعلق کوئی بھی جانکاری شیئرنہیں کی گئی ہے۔ اتم مہیشوری اور نتن کمار گپتا مل کراس فلم کی ہدایت کاری کررہے ہیں۔ وکّی بھگنانی بالی ووڈ کا ایک بڑا نام ہیں۔ انہوں نے سوناکشی سنہا کے ساتھ مل کربھی ایک فلم بنائی ہے، جس کا ٹائٹل ہے ’نکیتا رائے‘۔ سوناکشی سنہا کی فلم 30 مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔

وکّی بھگنانی اوراتم مہیشوری کی انسٹا اسٹوری

’آپریشن سندور‘ پاکستان کے خلاف ہندوستانی مسلح اہلکاروں کے ذریعہ چلایا گیا مشن ہے۔ پاکستانی دہشت گردوں نے 22 اپریل کو جموں وکشمیرکے پہلگام میں حملہ کیا تھا اور 26 بے گناہ لوگوں کی جان لے لی تھی۔ پاکستان کو جواب دینے کے لئے 7 مئی کو ہندوستانی مسلح اہلکاروں نے آپریشن سندور چلایا اور پاکستان میں 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کو برباد کردیا۔ اب اس اسٹرائیک کی کہانی پردے پر دکھائی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔