Bharat Express

NEET Paper Leak Case

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ NEET گھوٹالہ کی ذمہ داری مودی حکومت کے اعلیٰ لیڈروں پر عائد ہوتی ہے۔ بیوروکریٹس کو تبدیل کرنا بی جے پی کے ذریعہ تباہ شدہ تعلیمی نظام کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔

مرکزی حکومت نے اس سال فروری میں منظور کیے گئے قانون کو ہفتہ (22 جون) سے نافذ کر دیا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت مجرموں کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک کے جرمانے کا انتظام ہے۔

ڈگ وجے سنگھ نے مزید کہا کہ جب میں وزیر اعلیٰ تھا تو گورنر بھائی مہاویر نے اہلیت نہ ہونے کے باوجود پردیپ جوشی کو جبل پور کی رانی درگاوتی یونیورسٹی میں پروفیسر بنا دیا

آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادونے نیٹ امتحان پیپرلیک معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپرلیک کا جوکنگ پن ہے، اس پر کارروائی ہونی چاہئے۔ ملک کی عوام جانتی ہے جب جب بی جے پی کی حکومت آتی ہے، پیپرلیک ہوتا ہے۔

نیٹ پیپرلیک معاملے میں نیا اینگل سامنے آیا ہے، جہاں پورے ملک میں نیٹ امتحان پرتنازعہ چھڑگیا ہے۔ وہیں اب پیپرلیک سے متعلق بہارکے نائب وزیراعلیٰ نے بڑا دعویٰ کیا۔ وجے سنہا نےکہاکہ نیٹ پیپرلیک میں سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کے قریبی کا ہاتھ ہے۔

جمعرات کو منظور کیے گئے اپنے حکم کے پیش نظر، عدالت عظمیٰ نے NTA کو ہائی کورٹس میں زیر التوا گریس مارکس کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی منتقلی سے متعلق اپنی درخواست واپس لینے کی اجازت دی۔