Bharat Express DD Free Dish

NDA Government

ٹی ایم سی کے ایم پی کلیان بنرجی نے کہا کہ  ون نیشن ون الیکشن بل آئین کے بنیادی ڈھانچے کو متاثر کرتا ہے۔ آرٹیکل 82 اور ذیلی آرٹیکل 5 تمام اختیارات الیکشن کمیشن کو دے رہا ہے۔ آپ اس بھرم میں مت رہیے،قیامت تک کوئی ایک پارٹی مکمل طور پر حکومت نہیں کر سکتی۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج چھٹا دن ہے۔ آج سے ایوان کی کارروائی معمول کے مطابق چلنے کی امید تھی لیکن لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پانچویں دن کی طرح اپوزیشن نے اڈانی اور سنبھل معاملے پر ہنگامہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ہند نے لداخ میں 5 اضلاع بنائے ہیں اور تین نئے فوجداری قوانین بھی نافذ کیے گئے ہیں۔اس دوران مودی حکومت کے 100 دن کے کام کا کتابچہ بھی جاری کیا گیا۔ مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ یہ حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے۔

این ڈی اے کے اتحادی ٹی ڈی پی بھی ذات پات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ٹی ڈی پی بھی یہ چاہتی ہے کہ ملک بھر میں کاسٹ سینسس ہو، اور اس معاملے میں وہ جےڈی یو کے ساتھ ہے۔ حالانکہ ان دونوں اتحادیوں کا دباو کتنا کام آئے گا ،یہ وقت بتائے گا۔

اس سال مارچ میں سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے پہلے قدم کے طور پر لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کی سفارش کی تھی جس کے بعد 100 دنوں کے اندر مقامی باڈی انتخابات کو ہم آہنگ کیا جائے گا۔

بہارکے پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپویادو نے وقف بورڈ ترمیمی بل کے خلاف یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقف بورڈ بل کے خلاف ہیں۔ پپویادو نے کہا کہ وہ اس سے متعلق بہار میں 29 ستمبر سے وقف آئینی حقوق یاترا نکالیں گے۔

سفارتی سطح پر ایسی ملاقات کے سیاسی معانی بہت بڑے ہوتے ہیں ۔ اس ملاقات کے بعد اس خدشے کو اب تقویت ملنے کی امید ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ آئندہ چند ماہ بعد جب اسمبلی انتخابات کے نتائج آئیں گے اس کے بعد مخلوط حکومت میں مزید اختلافات  دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

وقف (ترمیمی) بل اور بیوروکریسی میں لیٹرل انٹری پر اتحادیوں کے ردعمل کے پیش نظر نریندر مودی حکومت کو ان دونوں معاملات پر پیچھے ہٹنا پڑا۔ بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ اب اتحاد کے شراکت داروں کے ساتھ معمول کے مطابق مشاورت کرنے کی ضرورت ہے۔

تیجسوی یادو نے ٹویٹر پر لکھا، "بہار میں پل نہیں بلکہ 18 سال کی گڈ گورننس کی بدعنوانی کے مینار گر رہے ہیں۔ این ڈی اے حکومت نے بدعنوانی اور بدترین حکمرانی کے معاملے میں عالمی ریکارڈ بنایا ہے

لوک سبھا میں پیپرلیک کے موضوع پر جمعہ کے روز کافی ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں نیٹ امتحان اورموجودہ پیپرلیک معاملے پر حکومت کے ساتھ مثبت بحث کرنا چاہتا ہے۔ ہم وزیراعظم سے اس موضوع پر بحث کرنے اور طلبا کو وہ احترام دینے کی گزارش کرتے ہیں، وہ جس کے حقدار ہیں۔