Bharat Express DD Free Dish

NDA Government

لوک سبھا الیکشن کے نتائج میں این ڈی اے گروپ نے اکثریت کے کرشمائی اعدادوشمارکو پورا کرلیا تھا۔ اس کے بعد سے مسلسل میٹنگوں کا دور جاری تھا اوراسی ضمن میں جمعہ کواین ڈی اے گروپ کے لیڈران نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔

این ڈی اے کو اس بار 293 سیٹوں کے ساتھ اکثریت ملی ہے۔ مسلسل تیسری باراین ڈی اے نے اکثریت حاصل کرلی ہے اور وہ حکومت بنانے جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں آج نریندرمودی کو لیڈر منتخب کیا جا رہا ہے۔

ششی تھرور نے کہا کہ اتحاد اپنے آپ میں کوئی بری چیز نہیں ہے کیونکہ یہ وزیر اعظم اور ان کی پارٹی کو پچھلے دس سالوں کے مقابلے دوسروں کے سامنے زیادہ جوابدہ بنائے گا۔ جس طرز کی حکمرانی ہم نے پچھلے دس سالوں میں دیکھی، جہاں کابینہ سے بھی مشاورت نہیں کی گئی۔

نریندرمودی 9 جون کو تیسری بارحلف لے سکتے ہیں، لیکن اس درمیان این ڈی اے میں شامل وزیراعلیٰ نتیش کمارکی جے ڈی یواور سابق وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈوکی ٹی ڈی پی نے بی جے پی کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔

نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو نے میٹنگ میں حمایتی خط سونپ دیا ہے۔ ایسے میں اب یہ ممکن ہے کہ این ڈی اے کے لیڈران حکومت بنانے کا دعویٰ آج پیش کریں۔

دیویش چندر ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے بہار کی تمام 40 سیٹوں پر قبضہ کر لے گی اور نریندر مودی مرکز میں تیسری بار وزیر اعظم ہوں گے۔