Bharat Express DD Free Dish

NCPUL

کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے قومی اردوکونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے شال پوشی ومومنٹوکے ذریعہ ان تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اوراستقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بولی جانے والی بے شمارزبانوں میں اردوزبان کئی  اعتبارسے منفرد ہے۔ اردوکا کوئی مخصوص علاقہ نہیں، لیکن اردو ہرعلاقے میں بولی اورسمجھی جاتی ہے۔ 2047 میں جب ملک وکست بھارت کا جشن منا رہا ہوگا، اس وقت ملک کی زبانوں کا کرداربھی قابل دید ہوگا۔ اس لئے اردوزبان کی ترقی کے لیے اسے نئی ٹیکنالوجی سے جوڑنا اور نئے تقاضوں کے مطابق بنانا ضروری ہے۔

ڈاکٹرشمس اقبال نے قومی اردو کونسل کے تحت منعقد ہونے والے عالمی اردوکانفرنس کی تفصیلات پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کی جانب سے ماضی میں بھی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ ایک وقفہ کے بعد گزشتہ برس ’’وکست بھارت کا وژن اوراردوزبان کا مشن‘‘ کے عنوان سے اس اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جسے اردو حلقے کی طرف سے خوب پذیرائی ملی تھی۔ انہوں نے ریسرچ اسکالرس اور محبان اردو سے خاص اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی تقاریر کا مجموعہ’’خطبات مودی:لال قلعہ کی فصیل سے‘‘کی تقریب اجرا۔ یہ کتاب دراصل 2014 سے 2025 تک یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے  وزیراعظم شری نریندر مودی جی کے ذریعے دیے گئے خطبات کا مجموعہ ہے۔

قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے زیراہتمام علی گڑھ میں منعقدہ 9 روزہ اردو کتاب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ قومی اردوکونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کلماتِ تشکرادا کرتے ہوئے کہا کہ کتاب دوستی نوجوان نسل کی فکری بنیادوں کو مضبوط بنائے گی اور ملک کووکست بھارت 2047@ کی جانب لے جانے میں خاصی معاون ثابت ہوگی۔

قومی اردوکونسل کے زیراہتمام ’ویرساورکراورتقسیمِ ہند کا المیہ‘ کا اجرا عمل میں آیا۔ اس کتاب کا اردوترجمہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلرپروفیسرمظہرآصف نے کیا ہے۔ اودے ماہورکرنے ویرساورکرکی شخصیت اورافکارکا غیرجانبدارانہ مطالعہ کرنے کی ضرورت قراردیا۔

نوجوانوں کے خوابوں کا ہندوستان جامع ترقی و خوشحالی کا حامل ہوگا:پروفیسر ملند سدھاکر مراٹھے۔ وکست بھارت کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے ہر ممکن اجتماعی، انفرادی و ادارہ جاتی کوششیں کرنی ہوں گی:خواجہ افتخار احمد۔ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار اہمیت کا حامل : ڈاکٹر شمس اقبال۔

’اردوزبان کا مستقبل وکست بھارت @2047 کے تناظرمیں‘ کے عنوان سے قومی اردوکونسل کے سہ روزہ سمینارکا افتتاح کیا گیا۔ ڈائریکٹر شمس اقبال نے کہا کہ وکست بھارت کی تعمیرمیں تمام ہندوستانی زبانوں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

اردو اکادمی کے سکریٹری شوکت علی نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اکادمی کے دفتر سے درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں یا اسے اس کی ویب سائٹ www.upurduakademi.in سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے اس موقع پر کہا کہ یونانی میڈیسن پینل بہت اہم پینل ہے۔ اس پینل کے تحت بہت سی اہم طبی کتابیں شائع کی جاچکی ہیں۔ اس پینل کی کتابیں حوالے کے طور پرطلبا کے نصاب میں شامل ہیں۔

پروفیسر ایم شافع قدوائی نے ماس میڈیا پینل کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ پینل ورکنگ جرنلسٹ کے لیے بہت اہم ہے۔ بنیادی مسائل سے عدم واقفیت کی بنا پر بسااوقات بہت سی فاش غلطیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔