Bharat Express

NCP

سابق وزیر نواب ملک نے مزید کہا کہ تمام تر مخالفتوں کے باوجود میں اجیت پوار کی پارٹی سے انتخاب  لڑ رہا ہوں۔ میرے خلاف سماج وادی پارٹی کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ لوگ مجھے دہشت گرد اور غدار کہتے تھے لیکن میں الزامات سے نہیں ڈرتا۔

بی جے پی کی مخالفت کے باوجود اجیت پوارکی این سی پی کے ٹکٹ پرمان کھرد شیواجی نگراسمبلی حلقہ سے نواب ملک کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری طاقت سے الیکشن لڑوں گا۔

این سی پی کے بانی شرد پوار کے سابق قریبی ساتھی نواب ملک منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ہیں اور فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔ اجیت پوار نے حال ہی میں ثنا ملک کو ترجمان مقرر کیا تھا۔ وہ انوشکتی نگر اسمبلی میں مسلسل سرگرم نظر آئیں۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر راج کمار بدولے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اجیت پوار، پرفل پٹیل اور سنیل ٹٹکرے نے این سی پی میں ان کا استقبال کیا۔ اسمبلی انتخابات میں انہیں ٹکٹ ملنا یقینی سمجھا جا رہا ہے

الیکشن کمیشن نے منگل (15 اکتوبر) کو مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا۔ ریاست میں انتخابات ایک ہی مرحلہ میں ہوں گے۔

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن سے پہلے این سی پی کے لیڈراورنائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارکوبڑاجھٹکا لگا ہے۔ گورنرکی طرف سے ایم ایل سی نہیں نامزد کئے جانے سے ناراض پنے شہر کے میئر دیپک مانکر سمیت 600 کارکنان نے این سی پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں لاء اینڈ آرڈر بگڑ رہا ہے۔ مہاراشٹر حکومت بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرے۔

این سی پی کے قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا، ’’این سی پی لیڈر، سابق وزیر اور میرے ساتھی بابا صدیقی پر جو کافی عرصے سے مقننہ میں ہیں، ان پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور تکلیف دہ ہے۔ میں حیران ہوں۔ میں اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘‘

ممبئی کی مشہورشخصیت اور اجیت پوار گروپ کی این سی پی لیڈر بابا صدیقی اور کانگریس کا ساتھ بہت پرانا تھا، لیکن لوک سبھا الیکشن سے پہلے انہوں نے اسے چھوڑ دیا ہے۔

باندرہ ایسٹ میں بابا صدیقی پر فائرنگ کی گئی جو نرمل نگر پولیس اسٹیشن کے تحت پیش آنے والا واقعہ بتایا جاتا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ممبئی کرائم برانچ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اس معاملے میں دو شوٹروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حملہ آوروں نے صدیقی پر چھ راؤنڈ فائر کیے جس میں تین گولیاں انہیں لگیں۔