Bharat Express

Narendra Modi

ان 22 زبانوں میں بوڈو اور سنتھالی جیسی قبائلی برادریوں کی مادری زبانیں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ اس فہرست میں نیپالی، میتھلی، ڈوگری، سنسکرت اوراردو کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستی زبانیں بھی شامل ہیں۔

انڈین گرین بلڈنگ کونسل (IGBC)، جو کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) کا ایک حصہ ہے، کی بنیاد 2001 میں رکھی گئی تھی۔ ’سب کے لیے ایک پائیدار تعمیر شدہ ماحول کو فعال کرنے‘ کے وژن کے ساتھ، IGBC نے گرین بلڈنگ کے طریقوں کو پورے ملک میں فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہندوستان کی معیشت نے پچھلی دہائی میں مضبوط ترقی درج کی ہے۔ آزادی کے بعد ہندوستان میں 14 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے 8 ٹریلین ڈالر پچھلے 10 سالوں میں آئے ہیں۔ پچھلے 10 سالوں میں 25 کروڑ سے زیادہ ہندوستانی غربت کی لکیر سے باہر آئے ہیں۔

شیوسینا کے لیڈرایکناتھ شندے نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ جو بھی فیصلہ لیں گے، میں اس کو قبول کروں گا۔

یوم آئین کے موقع پر سپریم کورٹ میں ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریدنر مودی نے کہا کہ آئین ہمیں موجودہ اور مستقبل کا راستہ دکھاتا ہے۔ ہندوستانیوں کو فوراً انصاف ملے، اس لئے انصاف کا نیا ضابطہ نافذ کیا گیا۔ یہ سزا پر مبنی نظام اور انصاف کے نظام میں بدل گیا ہے۔

ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے، 2015 میں سری لنکا، منگولیا اور افغانستان کی پارلیمانوں اور 2019 میں مالدیپ کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا ہے۔

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔16 مئی 2015 کو، وزیر اعظم نے شنگھائی، چین میں فوڈان یونیورسٹی میں سینٹر فار گاندھین اینڈ انڈین اسٹڈیز کے آغاز کے موقع پر خطاب کیا۔

پی ایم مودی نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل سے آلوک بھٹ نامی صارف کی ایکس پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کیا ہے۔ گودھرا واقعہ پر بنی فلم دی سابرمتی رپورٹ کے ٹریلر کو بھی اس پوسٹ میں استعمال کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے 1740 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ وہ بہار کے اورنگ آباد ضلع میں چرالاپوتھو سے باگھا بشنو پور تک 220 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے سون نگر بائی پاس ریلوے لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اتر پردیش میں 9 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ ابتدائی طور پر انتخابات کی تاریخ 13 نومبر مقرر کی گئی تھی لیکن بعد میں اسے 20 نومبر کر دیا گیا۔ اکھلیش یادو ہر روز بی جے پی پارٹی سے ان کے کام کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی اکھلیش یادو نے نوٹ بندی کی سالگرہ کے موقع پر بی جے پی پر حملہ کیا تھا اور اسے دنیا کی سب سے بڑی کرپشن قرار دیا تھا۔