Rajasthan Road Accident: وزیراعظم مودی نے راجستھان سڑک حادثے پر کیا رنج و غم کا اظہار، مہلوکین کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے، زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد دے گی مرکزی حکومت
وزیراعظم مودی نے نو افراد کی موت پر اظہارِافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے فی کس کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
PM Modi mourns demise of BJP Rajya Sabha MP: بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن رام راؤ وڈکوٹے کا انتقال، وزیراعظم مودی نے کہا-’’سماجی خدمات کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘
راجیہ سبھا رکن رام راؤ وڈکوٹے کی 72 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھی ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Gujrat Road Accident: وزیر اعظم مودی نے گجرات سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے معاوضے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا کیا اعلان
گجرات کے کچھ میں پیش آئے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے فی کس کی ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے۔
Amit Shah on Northeast Development: ’شمال مشرقی بھارت کی تصویر 2014 کے بعد بدل گئی‘: وزیر داخلہ امت شاہ نے مودی حکومت کو دیا ترقی کا کریڈٹ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بننے کے بعد شمال مشرقی بھارت میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ 2004 سے 2014 کے درمیان خطے کے لیے 33,530 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، جبکہ 2014 سے 2026 کے دوران 1,49,646 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے۔
PM Modi 25 Years Journey Book: ’نیتاؤں کی چمڑی موٹی ہوتی ہے‘: امیتابھ سنہا کی کتاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کا طرزِ کار اور انسانی پہلو نمایاں
سینئر صحافی امیتابھ سنہا کی کتاب ’کچھ کہی، کچھ ان کہی‘ نئی دہلی میں جاری کی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی 25 سالہ عوامی زندگی پر مبنی اس کتاب میں ان کے طرزِ کار، اہم فیصلوں اور انسانی پہلوؤں سے جڑے کئی دلچسپ واقعات بیان کیے گئے ہیں، جن میں کورونا ویکسین سے متعلق ایک قصہ بھی شامل ہے۔
PM Modi Blessed Nishant Kumar: پٹنہ ایئرپورٹ پر نتیش کمار سے ملے وزیر اعظم نریندر مودی، جعفر پٹی کے اسٹیج پر نشانت کمار کو گلے لگا کر دیا آشیرواد
بہار کے دورے پر پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی کا پٹنہ ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وہیں ویشالی کے جعفر پٹی میں منعقدہ جلسے کے اسٹیج پر وزیر اعظم نے بہار کے وزیر صحت نشانت کمار کو گلے لگا کر اور پیٹھ تھپتھپا کر شفقت کا اظہار کیا۔
PM Modi Attends Kaushal Deekshant Samaroh: میں نے سونا کم خریدنے کی اپیل کی، لوگوں نے بات مانی اور قیمتیں گر گئیں…، ہنر مندی کانووکیشن تقریب میں وزیر اعظم مودی کا بیان
وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھنؤ میں قومی ہنر مندی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپیل پر ملک کے لوگوں نے سونے کی خریداری کم کی، جس سے ان کی رقم بچی۔ انہوں نے مزید ایک سال تک سونا نہ خریدنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے آئی ٹی آئی کے طلبہ کو آئی آئی ٹی کے طلبہ کے برابر عزت دینے، ہنرمندی کی اہمیت اور روزگار کے مواقع پر بھی بات کی۔
Prime Minister Narendra Modi Address: آئی آئی ٹی ہو یا آئی ٹی آئی، نوجوان ہی بھارت کی اصل طاقت اور مستقبل ہیں: وزیراعظم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کا مستقبل صرف بڑی ڈگریوں سے نہیں بلکہ عملی مہارت اور کام کرنے کی صلاحیت سے بھی تشکیل پائے گا۔ آئی آئی ٹی اور آئی ٹی آئی میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان یکساں طور پر ملک کا سرمایہ ہیں اور ان کے ہنر میں ہی ترقی یافتہ بھارت کی توانائی اور طاقت پوشیدہ ہے۔
Modi, Shah to flag off new train on Nov 23: ایودھیا سے جنک پور دھام جانے والی نئی ٹرین کو 23 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی اور بالیندر شاہ دکھائیں گے ہری جھنڈی
ہندوستان اور نیپال کے درمیان مذہبی اور ثقافتی رشتوں کو مضبوط بنانے کی سمت اہم قدم، نئی ایکسپریس ٹرین گورکھپور، بستی، رکسول، سیتامڑھی، مدھوبنی اور جے نگر کے راستے چلے گی۔ اس سے عقیدت مندوں اور مسافروں کے ساتھ سرحد کے دونوں جانب رہنے والے لوگوں کو بھی سہولت ملے گی۔
’PM Modi Inaugurated ‘Nitish Setu: وزیر اعظم نریندر مودی نے ’نتیش سیتو‘ کا کیا افتتاح، شمالی اور جنوبی بہار کے درمیان آمد و رفت ہوگی آسان
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز بہار کے ویشالی ضلع پہنچ کر گنگا ندی پر تقریباً 4,280 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کچی درگاہ-بیدوپور چھ لین پل ’نتیش سیتو‘ کا افتتاح کیا۔ 19.7 کلومیٹر طویل اس پل سے پٹنہ اور شمالی بہار کے درمیان آمد و رفت آسان ہونے کی امید ہے۔





