Farooq Abdullah slamms Pakistan: ’’جموں و کشمیر کے امن اور مستقبل کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے پڑوسی ملک…‘‘، فاروق عبداللہ نے پاکستان کو بنایا تنقید کا نشانہ
عبداللہ نے دنیا کے مختلف حصوں جیسے یوکرین، ایران اور لبنان میں جاری تنازعات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان تنازعات سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ آخرکار تباہی ہی ہوتی ہے۔ وہ دہشت گردی کو روکنے کی اپیل کر رہے ہیں اور یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ اسے فروغ دے رہے ہیں انہیں اس کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
BRICS Summit 2024: یوکرین اور غزہ میں جاری جنگ پر جن پنگ نے پوتن کے سامنے رکھی یہ بات، سب دیکھتے رہ گئے
برکس میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جاری جنگ اور تنازعات کو ختم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ "آج دنیا کو جنگ اور تنازعات کے ساتھ کئی دیگر پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے
India-China Agreement: کانگریس نے ایل اے سی پر ہندوستان-چین معاہدے پر حملہ کیا، جن پنگ-مودی ملاقات سے پہلے اٹھائے یہ 6 سوالات
جے رام رمیش نے الزام لگایا، "دریں اثنا، پارلیمنٹ کو چار سال سے زیادہ عرصے سے سرحدی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کی عکاسی کرنے کے لیے بحث و مباحثہ کا موقع نہیں دیا گیا۔
Brics Summit 2024 : سعودی عرب برکس میں شمولیت میں تاخیر کیوں کر رہا ہے؟ جانئے کیا ہے اس کی اہم وجہ ؟
فرسٹ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس سال فروری میں سعودی عرب کے ایک سرکاری ذریعے نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ سعودی عرب اس وقت برکس ممالک میں شمولیت پر غور کر رہا ہے۔ ساتھ ہی سعودی عرب میں ہونے والی اس برکس کانفرنس میں شرکت کی دعوت کو بھی زیر غور رکھا گیا ہے۔ اس کا ابھی تک انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
PM Modi Order For Union Secretaries: داغی اور بدعنوان افسران پر بڑی کارروائی، وزیراعظم مودی نے دیا کارروائی کرنے کا حکم
وزیراعظم مودی نے سنٹرل سول سروس (سی سی ایس) ضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے سینٹرل سکریٹریزکو ملازمین کا جائزہ لینے اوران کے خلاف شکایت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔
Haryana CM Oath Ceremony: اکتوبر15 کو سینی حکومت کی حلف برداری، پی ایم مودی-بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کریں گے شرکت
حلف برداری کی تقریب کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں ایک لاکھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس پروگرام میں بی جے پی اور این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔
ASEAN-India Summit: پی ایم مودی نے آسیان اجلاس میں دہشت گردی کو سنگین خطرہ قرار دیا، کہا ‘یہ جنگ کا دور نہیں ہے’
وزیر اعظم نریندر مودی نے آسیان چوٹی کانفرنس میں کہا، "دنیا کے مختلف حصوں میں جاری تنازعات کا سب سے زیادہ منفی اثر گلوبل ساؤتھ کے ممالک پر پڑ رہا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے، چاہے وہ یوریشیا ہو یا مغربی ایشیا، جلد از جلد امن و استحکام بحال ہونا چاہیے۔
Ratan Tata Last Speech: رتن ٹاٹا کی ہندی میں آخری تقریر! اس تقریر کو سن کر پی ایم مودی جذباتی ہوگئےتھے
رتن ٹاٹا نے 28 اپریل 2022 کو اپنی آخری عوامی تقریر کی۔ تب وہ آسام میں کینسر اسپتالوں کا افتتاح کرنے آئے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
ASEAN-India Summit: پی ایم مودی نے ہند-آسیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لے 10 نکاتی منصوبے کی اہمیت پر کہی یہ بات
مودی حکومت کی 'ایکٹ ایسٹ پالیسی' کو 10 سال مکمل ہوئے اس سال مودی حکومت کی 'ایکٹ ایسٹ پالیسی' کو 10 سال مکمل ہو گئے۔ اس لحاظ سے بھی یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
Omar Abdullah on Article 370: جن لوگوں نے ہم سے آرٹیکل 370 چھین لیا ہے، ان سے واپس لینے کی امید نہیں رکھ سکتے…‘‘، نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر عمر عبداللہ کا بیان’’
جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے 49 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ بی جے پی 29 اور پی ڈی پی 3 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ بی جے پی 29 سیٹوں پر جیت کو اپنے لیے سیاسی طور پر اہم سمجھ رہی ہے۔