Former UK PM Rishi Sunak meets PM Modi: برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات، عوامی خدمات میں 25 سال مکمل ہونے پر دی مبارکباد
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی دہلی میں آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔ عوامی خدمات میں 25 سال مکمل کرنے پر مبارک باد، یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ جب میں وزیر اعظم تھا تو آپ کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا۔
Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں
وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی مدد سے سرکاری اسکیموں کی رقم براہ راست مستحقین کے بینک کھاتوں تک پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔ اس سے بدعنوانی کم کرنے، عوام کی سہولت بڑھانے اور حکومت و شہریوں کے درمیان براہ راست رابطہ قائم کرنے میں مدد ملی ہے۔
PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت
بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام، ڈھائی لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اَپس، خواتین کی شراکت داری اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی طاقت کو اجاگر کیا۔
Rahul Gandhi targets PM Modi: ’’چیف الیکشن کمشنر کو بچا رہے ہیں وزیراعظم مودی‘‘ راہل گاندھی کا بڑا الزام، کہا-’’دہلی کو قلعے میں کیا جارہا ہے تبدیل‘‘
دہلی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور متعدد مقامات پر بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ حفاظتی وجوہات کی بنا پر 12 اکتوبر کو شام 4 بجے تک کچھ میٹرو اسٹیشنوں کے داخلے اور خارجی راستے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
PM Modi Addresses Students: وزیر اعظم نریندر مودی نے چنئی میں تعلیم اور کھیل کے میدان میں کامیابیوں کا کیا ذکر، کہا- ملک کی ترقی کا محور ہیں نوجوان
وزیر اعظم نریندر مودی نے جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے بڑے خواب دیکھنے اور آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہوگا۔
Students in Chennai welcomed PM Modi: چنئی میں طلبہ نے کیا وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال، ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا لیا عزم
وزیر اعظم نریندر مودی جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ہوئے شریک، طلبہ نے حب الوطنی کے نعروں اور پلے کارڈز کے ساتھ کیا استقبال۔ پی ایم مودی نے تمل زبان اور ثقافت سے اپنی محبت کا بھی کیا ذکر۔
PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس ان راستوں پر خاص نظر رکھ رہی ہے جن کا استعمال وزیر اعظم کی آمد و رفت کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ لاج، گیسٹ ہاؤس، بڑے ہوٹلوں اور قیام کی دیگر جگہوں پر بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس ٹیمیں مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھ رہی ہیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
PM Modi’s Visit to Chennai: وزیر اعظم نریندر مودی کا چنئی دورہ، 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا دیں گے تحفہ
وزیر اعظم چنئی میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پوناملّی-وڈاپالنی سیکشن کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً 4,900 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اس حصے میں 3.7 کلومیٹر طویل خصوصی ڈبل ڈیکر ڈھانچہ بھی شامل ہے۔ اس کوریڈور میں بغیر ڈرائیور کے میٹرو ٹرینیں چلانے کے لیے جدید سگنلنگ نظام نصب کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے مسافروں کے سفر کا وقت کم ہونے اور چنئی کے تیزی سے ترقی کرنے والے مغربی مضافاتی علاقوں اور شہر کے مرکزی حصوں کے درمیان رابطہ بہتر ہونے کی توقع ہے۔
Kuchi Rangkau Zeliang Passes Away: ناگالینڈ کے نائب وزیر اعلیٰ کے بیٹے کوچی رنگکاؤ کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں کا اظہار تعزیت
ناگالینڈ کے نائب وزیر اعلیٰ ٹی آر زیلیانگ کے بیٹے کوچی رنگکاؤ زیلیانگ کے اچانک انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ لیڈروں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے آنجہانی کی روح کے سکون کے لیے دعا کی۔
PM Modi Meets Akie Abe: شوہر شنزو آبے کی یاد میں جذباتی ہوئیں اکی آبے، وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد آنکھوں سے چھلکے آنسو
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ پی ایم مودی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اکی آبے سے ملاقات کرکے انہیں خوشی ہوئی۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ اکی آبے کے طویل وابستگی کی بھی ستائش کی۔ مودی نے شنزو آبے کو اپنا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوراندیش لیڈر تھے اور بھارت-جاپان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں ان کا اہم کردار رہا۔





