Narendra Modi Oath Ceremony: ان ممبران پارلیمنٹ کو مل سکتی ہے مودی کی کابینہ میں جگہ، سامنے آئی فہرست
اس بار پی ایم نے اپنی کابینہ میں اتحادی جماعتوں کا بھی پورا خیال رکھا ہے۔ تاہم بی جے پی اہم وزارتیں اپنے پاس رکھ سکتی ہے۔ اس وقت جن ناموں پر بحث ہو رہی ہے وہ درج ذیل ہیں۔
Narendra Modi to take oath on June 9 as Prime Minister : پی ایم مودی کی حلف برداری کی تقریب میں زمین سے آسمان تک سخت سیکورٹی
پی ایم مودی کی حلف برداری کی تقریب کے پیش نظر دہلی پولیس نے 9 اور 10 جون کو راجدھانی میں نو فلائی زون کا اعلان کیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب کی سیکورٹی میں ایس پی جی، صدر کے سیکورٹی گارڈ، آئی ٹی بی پی، دہلی پولیس، انٹیلی جنس محکمہ کی ٹیمیں، نیم فوجی دستے، این ایس جی بلیک کیٹ کمانڈوز اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موجود رہیں گی۔
Cracks in NDA: نریندر مودی کی حلف برداری سے قبل این ڈی اے میں دراڑ ! مہاراشٹر کے اتحادی نے شکست کا ذمہ دار بی جے پی لیڈر کو ٹھہرایا
ووٹنگ پر منفی اثرات کے لیے بی جے پی کے وزیر پر الزام لگانے کی کوشش کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ پاٹل کوان کے چچا کے خلاف بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔
Thank you my friend Tulsi Bhai : دوبارہ انتخاب جیتنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کو ’’تلسی بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کیا
اپنے انتخاب کی وضاحت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، "میں انہیں گجراتی کے طور پر 'تلسی بھائی' کہوں گا۔ تلسی ایک ایسا پودا ہے جسے جدید نسلیں بھول رہی ہیں۔ نسلوں نے تلسی کی پوجا کی ہے۔ آپ شادی میں تلسی کا پودا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ تو اب آپ ہمارے ساتھ ہیں۔"
QS World University Ranking:پی ایم مودی نے ہندوستانی یونیورسٹیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے طلباء اور فیکلٹی کی تعریف کی
کیو ایس نے کہا، 'دہلی یونیورسٹی نے قومی سطح پر سب سے نمایاں بہتری کی ہے، 79 مقامات کی چھلانگ لگا کر 328 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
صدر جمہوریہ سے این ڈی اے وفد کی ملاقات، حکومت بنانے کا پیش کیا دعویٰ
لوک سبھا الیکشن کے نتائج میں این ڈی اے گروپ نے اکثریت کے کرشمائی اعدادوشمارکو پورا کرلیا تھا۔ اس کے بعد سے مسلسل میٹنگوں کا دور جاری تھا اوراسی ضمن میں جمعہ کواین ڈی اے گروپ کے لیڈران نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔
PM Modi In Parliament: آئین کو پیش کیا سلام ،پی ایم مودی نے کہا – ہمارا یہ اتحاد حقیقی معنوں میں ہندوستان کی روح ہے
وزیر اعظم نے مزید کہا، "ہندوستان کے اتنے عظیم جمہوریت کی طاقت دیکھیں کہ این ڈی اے کو آج ملک کی 22 ریاستوں میں لوگوں نے حکومت بنا کر ان کو خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔ ہمارا یہ اتحاد حقیقی معنوں میں ہندوستان کی روح ہے۔
NDA Meeting in Delhi: ’این ڈی اے کا لیڈر منتخب کیا جانا میرے لئے خوش قسمتی کی بات‘، پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں وزیراعظم مودی کا خطاب
این ڈی اے کو اس بار 293 سیٹوں کے ساتھ اکثریت ملی ہے۔ مسلسل تیسری باراین ڈی اے نے اکثریت حاصل کرکے کارنامہ انجام دیا ہے۔ ایک بارپھرسے ملک میں اس کی حکومت بن سکتی ہے۔
NDA Meeting in Delhi: نریندر مودی این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے لیڈرمنتخب، راجناتھ سنگھ کی تجویز کی نتیش کمار، چندرا بابو نائیڈو سمیت تمام لیڈران نے کی حمایت
این ڈی اے کو اس بار 293 سیٹوں کے ساتھ اکثریت ملی ہے۔ مسلسل تیسری باراین ڈی اے نے اکثریت حاصل کرلی ہے اور وہ حکومت بنانے جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں آج نریندرمودی کو لیڈر منتخب کیا جا رہا ہے۔
Lok Sabha Election Result 2024: ٹی ڈی پی کے بعد جے ڈی یو نے بی جے پی کو دی ٹینشن! این ڈی اے کی بڑھا دی مشکل
نریندرمودی 9 جون کو تیسری بارحلف لے سکتے ہیں، لیکن اس درمیان این ڈی اے میں شامل وزیراعلیٰ نتیش کمارکی جے ڈی یواور سابق وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈوکی ٹی ڈی پی نے بی جے پی کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔