Bharat Express

PM Modi In Parliament: آئین کو پیش کیا سلام ،پی ایم مودی نے کہا – ہمارا یہ اتحاد حقیقی معنوں میں ہندوستان کی روح ہے

وزیر اعظم نے مزید کہا، “ہندوستان کے اتنے عظیم جمہوریت کی طاقت دیکھیں کہ این ڈی اے کو آج  ملک کی 22 ریاستوں میں لوگوں نے حکومت بنا کر ان کو خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔ ہمارا یہ اتحاد حقیقی معنوں میں ہندوستان کی روح ہے۔

آئین کو پیش کیا سلام ،پی ایم مودی نے کہا - ہمارا یہ اتحاد حقیقی معنوں میں ہندوستان کی روح ہے

لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد این ڈی اے ایک بار پھر مرکز میں اقتدار میں واپسی کرنے جا رہی ہے۔ 7 جون کو دہلی میں این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی۔ اس دوران پی ایم مودی کا ایک الگ ہی انداز دوبارہ دیکھنے کو ملا۔ وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال پہنچے اور وہاں رکھے آئین کے سامنے اپنا سر جھکا یااور ماتھے سے لگایا۔ جیسے ہی پی ایم مودی نے آئین کو ہاتھ  سےلگایا، وہاں  پرموجود تمام ممبران پارلیمنٹ نے زور سے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔
PM Modi

پی ایم مودی نے پارلیمنٹ کو کیاپرنام
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی جب نریندرمودی 2014 میں ملک کے وزیر اعظم بنے تھے تو وہ بھی پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر جھک کر پرنام کیا تھا۔ پی ایم مودی نے ہمیشہ آئین کو اہمیت دی ہے۔ جس کی ایک جھلک اکثر دیکھنے کو ملی ہے۔ حالانکہ اپوزیشن مودی حکومت پر آئین میں تبدیلی کا الزام لگا رہی ہے۔ لیکن پی ایم مودی نے ہر بار آئین کی حفاظت کی بات کو دہرایا ہے۔اب انہوں نے پھر سے آئین کو  ماتھے سے لگاکر آئین اور جمہوریت  پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

آج میں سر جھکا کر ان لوگوں کو پرانام  کرتا ہوں ‘‘

میٹنگ میں پی ایم مودی نے ممبران پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ اتنے بڑے گروپ کو آج یہاں میرا استقبال کرنے کا موقع ملا ہے۔ جیتنے والے تمام دوست مبارکباد کے مستحق ہیں۔ لیکن وہ لاکھوں کارکن جنہوں نے دن رات محنت کی۔ آج میں سر جھکاتا ہوں اور سخت گرمی میں ہر پارٹی کے کارکنوں کی محنت پرانام  پیش کرتا ہوں۔

ہم نہ ہارے تھے نہ ہارے ہیں: وزیراعظم

انتخابی نتائج آنے کے بعد دو دن تک کچھ لوگوں نے ایسا ماحول بنایا کہ ہم لوگ ہار گئے، لیکن ہندوستان کے لوگ جانتے ہیں کہ ہم نہ ہارے  تھے اور نہ ہارے ہیں ۔ ہماری روایات ایسی ہیں کہ جیت سے ہسٹیریا پیدا نہیں ہوتا اور ہم ہارے ہوئے کا مذاق بھی نہیں اڑاتے

’’ہمارا یہ اتحاد واقعی ہندوستان کی روح ہے ‘‘

وزیر اعظم نے مزید کہا، “ہندوستان کے اتنے عظیم جمہوریت کی طاقت دیکھیں کہ این ڈی اے کو آج  ملک کی 22 ریاستوں میں لوگوں نے حکومت بنا کر ان کو خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔ ہمارا یہ اتحاد حقیقی معنوں میں ہندوستان کی روح ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read