Bharat Express DD Free Dish

Narendra Modi

27 اگست کے اس ’یوا سنواد‘ میں کھیلوں سے متعلق پانچ بڑے ستونوں پر غور کیا جائے گا۔ ان میں سب سے اہم 2036 کے مجوزہ احمد آباد اولمپکس کے لیے سائنسی بنیادوں پر ٹیلنٹ کی شناخت ہے۔ وزیر اعظم مودی کے وژن کے تحت کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل کو زیادہ شفاف بنانے، انہیں عالمی معیار کی اسپورٹس سائنس کی سہولت فراہم کرنے اور غیر ملکی کوچنگ کے مواقع دینے پر زور دیا جائے گا۔

وزیراعظم مودی کی جانب سے شیئر کیے گئے اس سُبھاشِتَم کا بنیادی پیغام یہی ہے کہ علم کے ساتھ عاجزی، رشتوں میں احترام اور تعلقات میں بے غرضی انسان کو حقیقی خوشی کی طرف لے جاتی ہے۔ یہ شلوک ہمیں سکھاتا ہے کہ دوسروں کو سننا اور ان کا احترام کرنا کمزوری نہیں بلکہ ایک بہتر اور خوشحال زندگی کی علامت ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اونم ایک انتہائی رنگا رنگ اور جوش و خروش سے بھرپور تہوار ہے، جسے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ یہ تہوار لوگوں کے درمیان خوشی، اتحاد اور خوشحالی کے جذبے کو مزید مضبوط کرے۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے عوام کو ’’عید مبارک‘‘ کہا۔ پی ایم مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’میلادالنبیؐ کی مبارکباد۔ مجھے امید ہے کہ یہ موقع ہمارے آس پاس اتحاد اور خوشیاں بڑھائے گا۔ رحم دلی اور معاشرے کے تئیں تعاون کا جذبہ ہمیشہ ہماری رہنمائی کرے۔‘‘

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سنسکرت سبھاشِت شیئر کرنے کا یہ سلسلہ ہندوستانی ثقافت کے مالامال ورثے کو عوام تک پہنچانے کی مسلسل کوشش کا حصہ ہے۔ اس سے ایک روز قبل پیر کو بھی پی ایم مودی نے ایک شلوک شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوسروں کے تئیں ہمدردی رکھنے سے خود اعتمادی اور اطمینان کے ذریعے حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے، جس سے معاشرے میں تعاون اور بھائی چارے کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ ایک دہائی قبل یو پی آئی کا آغاز ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے سفر میں اب تک کا سب سے فیصلہ کن قدم ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے یو پی آئی کے وسیع پیمانے اور ملک بھر میں اس کی رسائی پر فخر کا اظہار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ یو پی آئی کے ساتھ اپنے تجربات بھی شیئر کریں اور بتائیں کہ اس کے آنے سے ان کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی ہے۔

پروگرام کا بنیادی مقصد ابھرتے ہوئے نوجوانوں سے وزیر اعظم کی براہ راست بات چیت کرانا ہے، ساتھ ہی 2036 اولمپکس کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اور ان کی تیاری کے سلسلے میں ایک جامع روڈمیپ تیار کرنا بھی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمدری، اطمینان، محنت اور پختہ عزم کو زندگی میں کامیابی کی بنیاد قرار دیا، وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیا جانے والا یہ پہلا سبھاشیت نہیں ہے۔ وہ مسلسل ہندوستانی فلسفے اور علمی روایت کے ان قیمتی پیغامات کو عوام کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے 20 اسپیس اسٹارٹ اپس کے CEOs اور فاؤنڈرز سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے نوجوان کاروباری افراد کی ہمت اور حکومت پر ان کے اعتماد کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

ملک میں’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کو2034کے بجائے2029میں ہی نافذ کرنے کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی موسم سرما کے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کر سکتی ہے۔ جانیے مودی حکومت کا ماسٹر پلان کیا ہے۔