PM Modi’s road show: بھونیشور میں پی ایم مودی کے روڈ شو کو لے کر جوش و خروش، اوڈیشہ کے لوگوں نے کہا- ریاست کی ترقی کو ملے گی نئی رفتار
وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔ جٹنی میں آر بی آئی کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم نے بھونیشور میں روڈ شو کیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ نئے منصوبوں سے ریاست کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟
سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول چند مودی موضوع بحث بن گئے ہیں۔ وڈ نگر ریلوے اسٹیشن پر چائے کی دکان چلانے سے لے کر چھ بچوں کی پرورش تک، جانیں ان کی سادہ زندگی اور جدوجہد کی کہانی۔
Mann Ki Baat: عام شہریوں کی کوششوں اور خدمات کو سمجھنے اور ان کا اعتراف کرنے کا سفر، ’من کی بات‘ میرے لیے تیرتھ یاترا سے کم نہیں: وزیراعظم مودی
پروگرام کے دوران وزیراعظم نے پنجاب کے مالوہ علاقے میں روایتی زرعی طریقوں کو دوبارہ فروغ دینے کے لیے شروع کیے گئے ’نو ترنجن‘ اقدام کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں روایتی ہنر اور طریقے کئی نسلوں سے لوگوں کی شناخت کا حصہ رہے ہیں، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ اب انہی روایات سے نئے تجربات کے راستے نکل رہے ہیں۔
PM Modi: وزیر اعظم مودی 25 اکتوبر کو اتر پردیش اور اوڈیشہ کے دورے پر، وارانسی میں گارمنٹ پلانٹ اور بھونیشور میں آر بی آئی ڈیٹا سینٹر کا کریں گے افتتاح
وزیر اعظم نریندر مودی 25 اکتوبر کو اتر پردیش اور اوڈیشہ کا دورہ کریں گے۔ وارانسی میں نئے گارمنٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کرنے کے ساتھ وہ بھارتی فضائیہ کے ایئر شو 2026 میں شرکت کریں گے، جبکہ بھونیشور میں ریزرو بینک آف انڈیا کے نئے ڈیٹا سینٹر اور سائبر سکیورٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے۔
Asian Para Games: وزیراعظم مودی نے ایشین پیرا گیمز میں سندیپ کمار سمیت تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو دی مبارکباد
چار سو میٹر ٹی 64 دوڑ میں سندیپ کمار نے عالمی ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ نیتیش کمار، نوین شیوکمار اور ہرویندر سنگھ سمیت کئی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو وزیراعظم نے سراہا۔
UAE’s Sheikh met with PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے متحدہ عرب امارات کے شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان کی ملاقات
یو اے ای کے صدر کے دیوان میں ترقیاتی امور اور شہید ہیروز کے معاملات کے نائب صدر نے نئی دہلی میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور۔
Sengol Maker Vummidi Ethiraj Dies: سینگول بنانے والے وومیدی ایتھراجولو کا انتقال، وزیر اعظم نریندر مودی اور تمل ناڈو کے گورنر نے تعزیت کا اظہار کیا
ہندوستان کی آزادی کے وقت تاریخی سینگول کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے وومیدی ایتھراجولو کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی اور تمل ناڈو کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف
ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی نے مبارک باد دی۔ انہوں نے بے بی سہانا روی کے تاریخی کانسی کے تمغے کو نمایاں کامیابی قرار دیتے ہوئے دیگر کھلاڑیوں کی محنت، عزم اور ثابت قدمی کی بھی ستائش کی۔
PM Modi’s Address at Dussehra Ceremony: وزیراعظم مودی کا دسہرہ تقریب سے خطاب، بولے- بھگوان رام نے سکھایا مشکلات سے لڑنا، عزم اور اجتماعی طاقت سے ہر ہدف ممکن
دہلی کے آئی پی ایکسٹینشن میں دسہرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ رام راج کا مطلب ایسا نظام حکومت ہے جہاں کسی کے ساتھ امتیاز نہ ہو، سب کو انصاف اور یکساں مواقع ملیں اور اقتدار کا مقصد عوامی فلاح ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سامنے ترقی یافتہ اور خود کفیل ہندوستان کا ہدف ہے۔
PM Modi Praises Bhagwat Speech: موہن بھاگوت کی وجے دشمی تقریر کی وزیر اعظم مودی نے کی تعریف، ’پنچ پریورتن‘ کو سماج کے لیے اہم قرار دیا
وزیر اعظم نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ناگپور میں سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر منعقدہ وجے دشمی پروگرام میں موہن بھاگوت نے کئی اہم موضوعات پر اپنے خیالات پیش کیے۔ مودی کے مطابق، تقریر میں سماج کو متحد رکھنے اور ملک کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری پہلوؤں کو نمایاں کیا گیا۔





